وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے مرکزی وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالا


وزیر اعظم کی قیادت، ہندوستان کو 21ویں صدی کی علمی معیشت کے طور پر قائم کرے گی :جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 13 JUN 2024 5:23PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزارت تعلیم پہنچنے پر، جناب دھرمیندر پردھان کا استقبال سکریٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم، جناب کے سنجے مورتی سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، جناب سنجے کمار اور وزارت کے سینئر افسران نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZFVE.jpg

چارج سنبھالنے کے بعد، جناب پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان پر مسلسل اعتماد اور بھروسے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی)  2020 کے نفاذ میں نئی  ​​بنیادوں کو عبور کرنے، ملک کے سیکھنے کے منظر نامے کو مستقبل کے لیے تیار کرنے، لوگوں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان کو 21ویں صدی  کی علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے میں وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی کے منتظر رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HQBC.jpg

جناب پردھان کے ساتھ وزارت تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری اور ڈاکٹر سکنتا مجمدار بھی تھے۔ انہوں نے انہیں ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے اور ہندوستان کو تعلیم، ہنر، اختراعات اور تحقیق کا عالمی مرکز بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

جناب پردھان لوک سبھا میں اڈیشہ سے سنبل پور پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ 2014 میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بنے تھے۔ انہوں نے 2017 سے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر اور ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں  2019 میں  پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کا وزیر مقرر کیا گیا تھا

جولائی 2021 میں، جناب پردھان وزیر تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر بنے۔ انہوں نے ملک میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کی قیادت کی۔ انہوں نے کئی ترقی پسند اقدامات متعارف کروائے،جس نے ملک کے تعلیمی نظام پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

********

 ش ح۔ش ت  - ج

UNO-7408



(Release ID: 2025090) Visitor Counter : 35