وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے کویت میں آگ لگنے  کے حادثے  کا جائزہ لیا


وزیراعظم  نے  حادثے میں  جاں بحق  افراد کے اہل خانہ سے  تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی  دعا کی

وزیراعظم نے حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت  دی

امور خارجہ   کے وزیر مملکت  ، امدادی اقدامات کی نگرانی کے لیے کویت کا سفر کریں گے اور  مہلوکین کے جسدِ خاکی کو جلد  از جلد وطن واپس لانے   کے کام میں سہولت فراہم کریں گے

وزیر اعظم نے   مہلوک بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے  پی ایم  ریلیف فنڈ سے    دو – دو   لاکھ روپے کی  امدادی رقم  کا اعلان کیا

Posted On: 12 JUN 2024 10:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں آگ لگنے  کے حادثے پر اپنی  رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ، نئی دلّی میں آج  دن کے شروع میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی   ۔  آگ لگنے کے اِس حادثے میں  بہت سے بھارتی شہری ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے  ۔  

وزیراعظم نے  ، اس  افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت    کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی  دعا  کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ حکومت ہند ہر ممکن مدد فراہم کرے  ،   خارجی امور کے وزیر مملکت  فوری طور پر کویت کا سفر کریں  تاکہ  امدادی اقدامات کی نگرانی  کی جا سکے  اور  مہلوکین  کے جسد  خاکی کو جلد از جلد  واپس لایا  جا سکے ۔

وزیر اعظم نے   بھارتی مہلوکین  کے اہل خانہ  کے لیے   پی ایم  ریلیف فنڈ سے دو -  دو   لاکھ روپے کی امدادی  رقم کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر،  خارجی امور کے وزیر مملکت  جناب کیرتی وردھن سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پرمود کمار مشرا، قومی سلامتی کے مشیر جنابط اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری  جناب ونے کواترا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

 

 ش ح۔ ع م   - ع ا

U.No. 7393


(Release ID: 2024909) Visitor Counter : 47