وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف  کا جنون ملک بھر میں پھیلا: دہلی، کولکتہ، چنئی اور پونے میں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی  بہترین فلمیں دیکھئے!

Posted On: 12 JUN 2024 5:15PM by PIB Delhi

18 واں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) ممبئی کے ساتھ دوسرے شہروں میں بھی اپنے پروں کو پھیلا رہا ہے۔ پہلی بار، ایم آئی ایف ایف کا یہ ایڈیشن نہ صرف ممبئی میں ہوگا، بلکہ دہلی، کولکتہ، چنئی اور پونے جیسے شہروں تک بھی اس کی متوازی اسکریننگ ہوگی جس میں دنیا بھر کی بہترین دستاویزی، مختصر افسانہ اور اینیمیشن فلموں اور بہترین غیر فیچر فلموں کی نمائش  کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4BNT7.jpg

ا س فلم فیسٹول کی مرکزی تقریب نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن - فلم ڈویژن کے احاطے میں پیڈر روڈ ممبئی  15 جون کو شروع ہوگی اور 21 جون 2024 تک  جاری رہے گی ۔ دہلی میں فلم سے محبت کرنے والوں کے لیے، فلموں کا ایک متوازی انتخاب سری فورٹ آڈیٹوریم نمبر1، 2 اور 3 میں 16 جون سے 20 جون تک دکھایا جائے گا۔ کولکتہ میں فلم کے شائقین مشہور ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی اے) میں فلمیں دیکھ سکتے ہیں، جبکہ چنئی این ایف ڈی سی کے ٹیگور فلم سینٹر میں فیسٹول کی فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔اس کے علاوہ   پونے میں نیشنل آرکائیو آف انڈیا کے احاطے میں فلموں کی نمائش  کی جائے گی۔ان  مقامات پر رجسٹریشن ڈیسک ان  فلم شائقین   کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں گے جوفلمیں دیکھنے کے لئے وہاں پہنچیں گے۔  ہال  میں داخلہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا۔ افتتاحی فلم بلی اینڈ مولی: این اوٹر لو اسٹوری، 15 جون کو دوپہر 2.30 بجے تمام مقامات پر بیک وقت دکھائی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5A4C1.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/61MGF.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/79GNN.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/803G0.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9LIK2.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/106HGC.jpg

 

یہاں چار شہروں میں 18ویں ایم آئی ایف ایف کے لیے فلموں کی نمائش کے پروگرام ملاحظہ  کریں:

دہلی

کولکتہ

چنئی

پونے

یہ اختراعی اقدام، این ایف ڈی سی کی اعلیٰ معیار کی دستاویزی فلم سازی کو وسیع تر ہندوستانی سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کے عزم سے کارفرما ہے۔اس  فلم  فیسٹیول کا مقصد ایم آئی ایف ایف کو ان متحرک ثقافتی مرکزوں میں لا کر، ملک بھر میں دستاویزی فلموں کے لیے فلم شائقین کے  درمیان گہری تعریف کو فروغ دینا ہے۔

دستاویزی فلمیں ہمارے آس پاس کی دنیا کے بارے میں طاقتور اور فکر انگیز بصیرت پیش کرتی ہیں۔ اس فلم فیسٹول  کی رسائی کو وسعت دے کر، این ایف ڈی سی کو امید ہے کہ وہ بامعنی بات چیت کو فروغ دے گی اور ہندوستان کے کونے کونے میں اس اہم آرٹ فارم کے لیے جذبہ پیدا کرے گی۔ ایم آئی ایف ایف طویل عرصے سے ہندوستان میں دستاویزی فلم سازی کا چیمپئن رہا ہے۔ یہ توسیع نہ صرف میلے کے پلیٹ فارم کو مستحکم بناتی  ہے بلکہ دہلی، کولکتہ، پونے اور چنئی کے سامعین کو بڑی اسکرین پر دستاویزی فلموں کے متنوع انتخاب کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔

ایم آئی ایف ایف، عالمی سنیما کی فلموں  کی بہترین کارکردگی کا جشن ہے اوریہ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے اور سب سے پرانے غیر فیچر فلم فیسٹیول میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ 1990 کے بعد سے دو سال میں ایک بار  منعقد ہونے والے، ایم آئی ایف ایف نے بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر دستاویزی، مختصر فلموں، اور کارٹون فلموں کے زمرے میں غیر معمولی کاموں کی نمائش کے لیے مسلسل ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

************

sش ح۔ع م- رم

U.No:7390



(Release ID: 2024903) Visitor Counter : 22