اسٹیل کی وزارت
جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے فولاد کی وزارت کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
11 JUN 2024 8:08PM by PIB Delhi
جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے آج اُدیوگ بھون میں بھاری صنعتوں کے وزیر کے اپنے قلمدان کے علاوہ فولاد کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔

فولاد کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ وزیر موصوف کا استقبال کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ایچ ڈی کماراسوامی نے ملک کی جی ڈی پی میں اضافے کو یقینی بنانے کے مقصد سے معیشت کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ محترم وزیر نے مزید کہا، "پورے ملک کی خوشحال ترقی کے لیے، ہم انتھک محنت کریں گے"۔
مرکزی وزیر کو فولاد کے وزیر کے سینئر عہدیداروں نے بریفنگ دی اور ان کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7353
(Release ID: 2024434)
Visitor Counter : 74