امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر داخلہ کے طور پر دوبارہ چارج سنبھالا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، وزارت داخلہ  ملک اور اس کے لوگوں کی سلامتی کے لیے پرعزم رہے گا، جیسا کہ ہمیشہ رہا ہے - جناب امت شاہ

مودی 3.0ہندوستان کی سلامتی کے لیے اپنی کوششوں کو اگلی سطح تک لے جائے گی اور دہشت گردی، شورش اور نکسل ازم کے خلاف  ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر بھارت کی تعمیر کرے گی

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نیشنل پولیس میموریل میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 11 JUN 2024 5:40PM by PIB Delhi

جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر داخلہ کے طور پر دوبارہ چارج سنبھالا۔ 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) ملک اور اس کے لوگوں کی سلامتی کے لیے عہد بند رہے گی، جیسا کہ یہ ہمیشہ رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی 3.0 ہندوستان کی سلامتی کے لیے اپنی کوششوں کو اگلے درجے تک لے جائے گا اور بھارت کو دہشت گردی، شورش اور نکسل ازم کے خلاف ایک مضبوط ہتھیار کے طور پر تعمیر کرے گا۔

IMG_9904 (1)

 

اس سے پہلے آج مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نیشنل پولیس میموریل میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی  پولیس فورسز کے شہداء کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے قوم کی عزت کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جن کی قربانیوں کی داستان نے حب الوطنی کے جذبے کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

VIS03019

072A8966

 

 

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:7334

 


(Release ID: 2024326) Visitor Counter : 73