اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جارج کورین نے اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 6:08PM by PIB Delhi

جناب جارج کورین نے آج یہاں اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب کورین کو 09 جون 2024 کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں، صدر جمہوریہ نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا تھا۔  جناب کورین کے سکریٹری جناب سرینواس کاتی کیتھلا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے جناب جارج کورین کا  خیرمقدم کیا۔

جناب کورین کا تعلق ایتومنور کے نمبیاکلم سے ہے۔ جناب  کورین ایل ایل بی گریجویٹ ہیں اور ماسٹر آف آرٹس میں پوسٹ گریجویشن کر چکے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ آف انڈیا میں قانون کی پریکٹس کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ اقلیتوں کے قومی کمیشن کے وائس چیئرمین رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب کورین نے یہ موقع فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ملک کی اقلیتی برادریوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U-7336



(Release ID: 2024315) Visitor Counter : 38