پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سریش گوپی نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 11 JUN 2024 5:16PM by PIB Delhi

کیرالہ کے تھریسور سے رکن  پارلیمنٹ جناب سریش گوپی نے باقاعدہ طور پر پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جناب  گوپی، جو مختلف شعبوں میں ایک بااثر شخصیت رہے ہیں، اپنے پیشرو جناب رامیشور تیلی کی پیروی کرتے ہوئے، اس ذمہ داری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، جناب  گوپی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے

مورخہ 26 جون  1958 کو کیرالہ کے  الاپپوزا میں پیدا ہوئے، گوپی نے تفریحی صنعت اور عوامی خدمات دونوں میں،  ایک ممتاز کیریئر حاصل کیا ۔ انہوں نے کولم کے فاطمہ ماتا نیشنل کالج سے زولوجی میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری اور انگریزی ادب میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کے وسیع پس منظر میں 2016 سے 2022 تک راجیہ سبھا کے نامزد رکن کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے، جہاں وہ ماحولیاتی مسائل اور سماجی انصاف پر اپنی وکالت کے لیے جانے جاتے تھے۔

گوپی کا سیاست میں داخلہ ،ان کی انسان دوستی اور سماجی کاموں سے وابستگی سے نشان زد تھا۔ 2024 کے ہندوستانی عام انتخابات میں، وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نمائندگی کرتے ہوئے تھریسور سے رکن  پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت کے طور پر ان کی تقرری ،اس اہم شعبے کی نگرانی کے لیے ان کی صلاحیتوں پر حکومت کے اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔

سریش گوپی اپنے متنوع تجربات اور عوامی خدمت کے جذبے کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں  بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں، جس کا مقصد اس شعبے میں جدت طرازی اور کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ع۔ن ا۔

U-7328


(Release ID: 2024241) Visitor Counter : 60