وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جناب اشونی ویشنو نے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا


حکومت عوام کی خدمت کے تئیں پرعزم ہے، کابینہ کا پہلا فیصلہ غریبوں کے لیےمخصوص ہے: جناب اشونی ویشنو

Posted On: 11 JUN 2024 11:41AM by PIB Delhi

جناب اشونی ویشنو نے آج یہاں اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سےعہدے کی ذمہ داری سنبھال لی  ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  جناب وشنو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت غریبوں کی بہتری کے لیے مخصوص ہے۔ وزیرموصوف  نے کل 3 کروڑ دیہی اور شہری مکانات کی تعمیر کے لیے کابینہ کے فیصلے کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت کے پہلے دن کابینہ کا پہلا فیصلہ غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

وزیرموصوف  نے اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا یہ موقع دیے جانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z2VC.jpg

سکریٹری جناب سنجے جاجو اور وزارت کے دیگر سینئر افسران  نیز وزارت کے ماتحت میڈیا یونٹوں نےجناب  اشونی ویشنو کا خیرمقدم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JJTN.jpg

*********

ش ح۔ش م۔ج ا

U:7291


(Release ID: 2023945) Visitor Counter : 97