وزیراعظم کا دفتر

نئی حکومت کا پہلا فیصلہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے تئیں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے


وزیر اعظم کی طرف سے دستخط کی گئی  پہلی فائل پی ایم  کسان ندھی کی رقم کے اجراء سے متعلق ہے

ہماری حکومت کسان کلیان کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ لہذا یہی وجہ ہے کہ عہدے کی ذمہ داری حاصل کرنے کے بعد دستخط کی گئی پہلی فائل کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہے: وزیراعظم

ہم آنے والے وقتوں میں کسانوں اور زرعی شعبے کے لیے اور زیادہ کام کرتے رہنے کے خواہشمند ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 10 JUN 2024 12:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے طور پر تیسری مرتبہ حلف لینے کے بعد،وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے پی ایم کسان ندھی کی 17 ویں قسط  کی رقم کے اجراء کی اجازت دینے والی اپنی پہلی فائل پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے 9.3 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور تقریباً 20,000 کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں  گے۔

فائل پر دستخط کرنے کے بعد، وزیراعظم مودی نے کہا،’’ہماری حکومت کسان کلیان (کسانوں کی بہبود) کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ لہذا یہی وجہ ہے کہ عہدے کی ذمہ داری حاصل کرنے کے بعد دستخط کی گئی پہلی فائل کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہے ۔ ہم آنے والے وقتوں میں کسانوں اور زرعی شعبے کے لیے مزید کام کرتے رہنے کے خواہشمند ہیں۔‘‘

-----------------------

ش ح۔ش م ۔ ع ن

U NO: 7265



(Release ID: 2023696) Visitor Counter : 62