محنت اور روزگار کی وزارت
جناب کمل کشور سون نے ڈائریکٹر جنرل ای ایس آئی سی کا چارج سنبھالا
Posted On:
07 JUN 2024 4:18PM by PIB Delhi
جھارکھنڈ کیڈر (بیچ: 1998) کے سینئر آئی اے ایس افسر اور فی الحال وزارت محنت اور روزگار میں لیبر ویلفیئر کے ایڈیشنل سکریٹری نیز ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے جناب کمل کشور سون نے 31 مئی 2024 کو وزارت محنت و روزگار کے تحت کام کرنے والے امپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔
انہیں ریاست جھارکھنڈ میں مختلف محکموں کی حکمرانی اور انتظام کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جن میں لینڈ ریوینیو مینجمنٹ اینڈ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، زراعت اور امداد باہمی، صحت، عمارات کی تعمیر، ٹرانسپورٹ، مالیات، توانائی، آبی وسائل، سماجی انصاف و تفویض اختیارات وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ م ر
Urdu No. 7236
(Release ID: 2023444)
Visitor Counter : 71