کابینہ سکریٹریٹ
کابینی سکریٹری جناب راجیو گوبا نے گرم ہوائیں (لو) اور جنگل کی آگ سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی خاطر این سی ایم سی کی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
06 JUN 2024 6:20PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ کے سکریٹری جناب راجیو گوبا نے گرمی کی لہر اور جنگل میں لگنے والی آگ کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بحران سے نمٹنے والی قومی کمیٹی( این سی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی۔
آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے بالترتیب گرمی کی لہر اور جنگلات میں لگنے والی آگ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں جن میں ملک بھر میں ان سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی شامل ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ اپریل سے جون 2024 کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر کے معمول سے زیادہ 10-22 دن دیکھے گئے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جون کے مہینے کی پیشن گوئی کے مطابق، گرمی کی لہر کے دن شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر علاقوں اور شمالی وسطی ہندوستان کے پڑوسی علاقوں میں معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ اس سال ملک کے بیشتر حصوں میں مانسون معمول کے مطابق اور معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کی طرف سے گرم ہواؤں پر باقاعدہ الرٹس بھیجے جا رہے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ اکتوبر 2023 سے مرکزی وزارتوں / محکموں اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تیاریوں سے متعلق میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریاستوں کو کنٹرول رومز کو فعال کرنے، گرم ہواؤں کے لیے ایس او پیز کو نافذ کرنے، پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے، ضروری ادویات اور او آر ایس کی دستیابی سمیت صحت کی سہولیات کی تیاری اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر اداروں کا فائر سیفٹی آڈٹ باقاعدگی سے کریں اور آگ لگنے کے واقعات میں ردعمل کا وقت کم کریں۔ ریاستی حکومتوں نے بتایا کہ متعلقہ محکموں اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
کابینہ سکریٹری نے چیف سکریٹریز سے درخواست کی کہ وہ گرم ہواؤں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو بڑھانے کی خاطرقلیل مدتی، درمیانی مدتی اور طویل مدتی اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور ان کی نگرانی کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کی فراہمی کے ذرائع کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کی کوششیں تیز کی جائیں اور تمام اداروں کے فائر سیفٹی آڈٹ کو باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے۔
جنگلات میں لگنے والی آگ کے بندوبست سےمتعلق ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ایک پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ملک کے مختلف حصوں میں جنگل کی آگ سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان اور تیاریوں کا خاکہ پیش کیا۔ بتایا گیا کہ موبائل ایس ایم ایس اور ای میلز کے ذریعے جنگلات میں آگ لگنے سے متعلق الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ ون اگنی کے نام سے ایک فارسٹ فائر الرٹ سسٹم پورٹل، جو پہلے سے آگ اور قریب حقیقی وقت میں جنگل میں آگ سے متعلق الرٹ فراہم کرتا ہے، ریاستوں اور دیگر ایجنسیوں کی مدد کے لیے فاریسٹ سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) کی طرف سے تیار کیاگیا ہے۔
کابینہ سیکریٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 02 جون 2024 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت جائزہ میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگلات میں لگی آگ کے مسئلہ پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔ جنگل کی آگ سے نمٹنے کے لیے تیاری سے متعلق اقدامات اور سالانہ مشقوں کا ایک باقاعدہ نظام، جیسا کہ سیلاب وغیرہ کی صورت میں کیا جاتا ہے، کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔ روک تھام اور فوری و مؤثر ردعمل پر توجہ کے ساتھ ایک جامع نقطہ نظر اپنایا جانا چاہیے۔
کابینہ سیکریٹری نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لُو اورجنگل کی آگ سے متعلقہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے ،تاکہ کسی جانی نقصان کو کم سے کم کیے جانے کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے تیاری سے متعلق اقدامات کی اہمیت پر زور دیا، جیسا کہ این ڈی ایم اے اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔
کابینہ سیکریٹری نے ریاستوں کو یقین دلایا کہ مرکزی وزارتیں/محکمے ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ تیاری کو یقینی بنایا جاسکے اور بروقت تخفیف اور ردعمل کے اقدامات نافذ کیا جا سکے۔
مرکزی داخلہ سیکریٹری، ای ایف اینڈ سی سی کی وزارت،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ، مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، آبی وسائل کا محکمہ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بحالی کا محکمہ، کے سیکریٹریوں، ممبر اور ایچ او ڈی، این ڈی ایم اے، سی آئی ایس سی ہیڈکوارٹر(آئی ڈی ایس)، ڈی جی، این ڈی آر ایف، ڈی جی، آئی ایم ڈی، ڈی جی، ایف ایس آئی، ڈی جی، جنگلات، وزارت محنت و روزگار اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹریوں ، مشیر این ڈی ایم اے، ڈائریکٹر، این آر ایس سی نے میٹنگ میں شرکت کی۔بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر، اُڑیسہ، قومی راجدھانی خطہ دہلی، مہاراشٹر، راجستھان اور اتراکھنڈ کے چیف سکریٹریوں اور آندھرا پردیش، پنجاب، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور اتراکھنڈ اورپردیش کے سینئر افسران نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
****
ش ح۔م م۔ح ا۔ ن ع۔ ج
U:7218
(Release ID: 2023277)
Visitor Counter : 73