وزیراعظم کا دفتر
سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی
وزیر اعظم مودی نے سری لنکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا
دونوں رہنما ویژن دستاویزکو حقیقت کا جامہ پہنانے کے منتظر
Posted On:
05 JUN 2024 10:19PM by PIB Delhi
سری لنکا کے صدر، عالی جناب رانیل وکرما سنگھے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے فون پر بات کی اور انہیں ان کی تاریخی انتخابی جیت پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم جناب مودی نے صدر وکرما سنگھے کی دلی مبارک باد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان نے پڑوسی مقدم پالیسی اور ساگر وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے جولائی 2023 میں صدر وکرما سنگھے کے نئی دہلی کے دورے کے دوران جاری کردہ ویژن دستاویز کو نافذ کرنے میں ہونے والی اہم پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ خاص طور پر، دونوں رہنماؤں نے باہمی ترقی، نمواور خوشحالی کوآگے بڑھانے کے لیے اس کی تمام جہتوں میں رابطے کو بڑھانے میں پیش رفت کو تیز کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
****
ش ح۔ ف ا۔ ج ا
Urdu No. 7191
(Release ID: 2023025)
Visitor Counter : 63
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam