کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے اعلیٰ مطالبے کے باوجود تھرمل پاور پلانٹوں میں کوئلہ وافر مقدار میں موجود

Posted On: 01 JUN 2024 11:49AM by PIB Delhi

بجلی کے اعلیٰ مطالبے کے باوجود تھرمل پاور پلانٹوں میں کوئلے کا ذخیرہ 45 ملین ٹن سے زائد ہے، جس سے گذشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ذخیرہ 19 دنوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ماہ مئی 2024 کے دوران تھرمل پاور پلانٹ میں اوسط یومیہ تخفیف محض 10000 ٹن کے بقدر رہی۔ اسے کوئلے کی سپلائی کے لیے بلارکاوٹ اور مناسب لاجسٹکس انتظامات  کو یقینی بناکر ممکن بنایا گیا۔ بجلی کی وزارت، کوئلہ کی وزارت، وزارت ریلوے اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ذیلی گروپ کا میکنزم مؤثر سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں اثرانگیز کردار ادا کر رہا ہے۔

کوئلہ پیداوار  میں نمو گذشتہ برس سے 8 فیصد زائد ہے۔ مائن پٹ ہیڈ میں کوئلے کا ذخیرہ 100 ملین ٹن سے زائد ہے جس کا مطلب ہے کہ بجلی کمپنیوں کے لیے کوئلہ وافر مقدار میں موجود  ہے۔ وزارت ریلوے نے ریلوے ریکوں کی یومیہ دستیابی پر 9 فیصد اوسط نمو کو یقینی بنایا ہے۔ ساحلی جہازرانی کے توسط سے انخلاء نے بھی غیر معمولی نمو ملاحظہ کی ہے کیونکہ روایتی کوئلہ صرف پارادیپ بندرگاہ سے لے جایا جا رہا تھا۔ کوئلہ لاجسٹکس پالیسی کے مطابق مناسب اشتراک کے  نتیجے میں دھامرا اور گنگاورن جیسی بندرگاہوں سے بھی کوئلہ انخلاء عمل میں آیا ہے۔ ریلوے نیٹ ورک میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری نے سون نگر سے دادری تک ریکوں  کی تیز رفتار نقل و حرکت میں غیر معمولی تعاون دیا ہے۔ لہٰذا، اس نے ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں 100 فیصد سے زائد بہتری ملاحظہ کی ہے۔

کوئلے کی وزارت نے مانسون کے موسم کے دوران تھرمل پاور پلانٹوں میں کوئلے کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یکم جولائی 2024 کو تھرمل پاور پلانٹ میں 42 ملین ٹن سے زائد کوئلہ دستیاب کرایا جائے گا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7122


(Release ID: 2022423) Visitor Counter : 58