جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت نے ماس کمیونی کیشن انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا
Posted On:
31 MAY 2024 1:07PM by PIB Delhi
جل شکتی کی وزارت کے تحت آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی، جی آر) نے ماس کمیونی کیشن انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت گریجویٹ / پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو شامل کیا جائے ، یا وہ ریسرچ اسکالر ہیں، جنہوں نے ہندوستان میں ماس کمیونی کیشن کے شعبے میں تسلیم شدہ یونیورسٹی/ ادارے میں بطور انٹرن داخلہ لے رکھا ہے۔
انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو میڈیا / سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے متعلق محکمے کے کام سے منسلک ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔ وہ طلباء جنہوں نے ماس کمیونی کیشن یا جرنلزم یا متعلقہ شعبوں میں اپنی گریجویشن مکمل کی ہے، یا وہ طلباء جو کسی بھی تسلیم شدہ کالج / یونیورسٹی سے مذکورہ شعبوں میں اپنا پی جی یا ڈپلومہ (ماس کمیونی کیشن یا متعلقہ فیلڈ میں گریجویشن مکمل کرنے سے مشروط) کر رہے ہیں، وہ اس میں داخلہ لینے کے اہل ہیں، جس کے لئے رہنما خطوط میں بیان کردہ شرائط لاگو ہوں گی ۔
انٹرن شپ پروگرام کی مدت چھ سے نو ماہ تک ہوگی۔ انٹرن شپ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر منتخب امیدواروں کو 15,000 روپے ماہانہ اعزازیہ اور انٹرن شپ کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 جون 2024 ہے۔ انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھنے والے صرف آن لائن فارم کے ذریعے ہی درخواست دے سکتے ہیں، جو https://mowr.nic.in/internship/ پر دستیاب ہے۔ دیگر تفصیلات کے لیے، https://jalshakti-dowr.gov.in/ پر ملاحظہ کریں۔
****************
6U.No:710
ش ح۔ع م۔ق ر
(Release ID: 2022286)
Visitor Counter : 61