وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے شمالی خلیج بنگال میں گردابی طوفان ’’ ریمل‘‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ گردابی طوفان سے مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے
پی ایم نے کہا کہ حکومت ہند نے ریاستی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے اور اسے جاری رکھے گی
ماہی گیروں کو جنوبی خلیج بنگال اور انڈمان سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے
مغربی بنگال اور اڈیشہ میں اس وقت تعینات این ڈی آر ایف ٹیم کے ساتھ، پی ایم نے ہدایت کی ہے کہ مزید ٹیموں کو تیار رکھا جائے تاکہ ایک گھنٹے کے اندر اندر انہیں روانہ کیا جاسکے
مسلسل تازہ جانکاری کے ساتھ بنگلہ دیش کوبھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں
Posted On:
26 MAY 2024 9:19PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ 7 پر واقع اپنی رہائش گاہ پر شمالی خلیج بنگال میں گردابی طوفان "ریمل" کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی کے مطابق، گردابی طوفان کے آج نصف شب کو مونگلا (بنگلہ دیش) کے جنوب مغرب کے قریب ساگر اور کھیپوپارا جزائر کے درمیان بنگلہ دیش اور ملحقہ مغربی بنگال کے ساحلوں کو پار کرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ کمیٹی مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔ تمام ماہی گیروں کو جنوبی خلیج بنگال اور بحیرہ انڈمان میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایک لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ڈی باقاعدہ اپ ڈیٹس کے ساتھ بنگلہ دیش کو معلوماتی تعاون بھی فراہم کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند نے ریاستی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے اور اسے جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو چاہیے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کرے اور طوفان کے ٹکرانے کے بعد جائزہ لے تاکہ بحالی کے لیے ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ مغربی بنگال میں این ڈی آر ایف کی 12 ٹیموں اور اڈیشہ میں تعینات ایک ٹیم کے علاوہ مزید ٹیموں کو تیار رکھا جائے تاکہ ایک گھنٹے کے اندر اندر انہیں روانہ کیا جاسکے ۔ انڈین کوسٹ گارڈ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بندرگاہوں، ریلوے اور شاہراہوں کو انتہائی چوکس رکھا جائے۔
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، داخلہ سکریٹری، این ڈی آر ایف کے ڈی جی، آئی ایم ڈی کے ڈی جی اور این ڈی ایم اے کے ممبر سکریٹری بھی موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ج ا
U. No.7045
(Release ID: 2021763)
Visitor Counter : 71
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam