وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کی سائیکلون ریمال کے لیے تیاری

Posted On: 26 MAY 2024 11:30AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے موجودہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس او پیز) کی پیروی کرتے ہوئے، سمندری طوفان ریمال کے بعد ایک قابل اعتبار انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف(ایچ اے ڈی آر) ردعمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیاری کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ طوفان کے 26/27 مئی 2024 کی درمیانی رات کو ساحل سے گزرنے کا امکان ہے ۔ بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، ہیڈ کوارٹر، مشرقی بحری کمان کی طرف سے جامع تیاری کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سمندری طوفان ریمال، جس کی زبردست شدت سے شدید طوفان میں تبدیل ہونے کی توقع ہے، ساگر جزیرہ، مغربی بنگال اور کھیپوپارا، بنگلہ دیش کے درمیان ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تیاری کے طور پر، ہندوستانی بحریہ نے متاثرہ آبادی کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر تعیناتی کے لیےایچ اے ڈی آر اور طبی سامان سے لیس دو بحری جہاز تیار کیے ہیں۔ مزید برآں، بھارتی بحریہ کے ہوابازی کے اثاثے، بشمول سی کنگ اور چیتک ہیلی کاپٹر نیز ڈورنیئر طیارے، تیز رفتار ردعمل کے لیے تیار ہیں۔

فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کولکتہ میں آلات کے ساتھ خصوصی ڈائیونگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ضروری سامان کے ساتھ مزید غوطہ خوری کی ٹیمیں وشاکھاپٹنم میں اسٹینڈ بائی پر ہیں، ضرورت پڑنے پر فوری تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔ ایچ اے ڈی آراور طبی سامان کے ساتھ دو فلڈ ریلیف ٹیمیں(ایف آر ٹی ایس) کولکتہ میں تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ، وشاکھاپٹنم اور چلکا سے دو ایف آر ٹی تیار ہیں اور مختصر نوٹس پر تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

ہندوستانی بحریہ چوکس ہے اور سمندری طوفان ریمال کے تناظر میں فوری اور موثر مدد فراہم کرنے کے لیے بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 

********

ش ح۔ش ت۔ج

Uno-7039



(Release ID: 2021679) Visitor Counter : 35