زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

’دوردرشن‘: مصنوعی ذہانت کے دور میں


ڈی ڈی کسان 26 مئی 2024 کو 2اے آئی اینکرز ،اے آئی کرش اور اے آئی بھومی لانچ کرے گا

اے آئی اینکرز پچاس زبانوں میں بات کر سکتے ہیں

Posted On: 24 MAY 2024 9:46AM by PIB Delhi

دوردرشن ایک اور سنگ میل حاصل کرنے جا رہا ہے کیونکہ 9 سال کی بے پناہ کامیابی کے بعد، ڈی ڈی کسان 26 مئی 2024 کو ہندوستان کے کسانوں کے درمیان ایک نئے روپ اور ایک نئے انداز کے ساتھ آ رہا ہے، جہاں چینل کی پرزینٹیشن  ایک نئے اوتار میں ہونے جا رہی ہے۔

’مصنوعی ذہانت‘ کے اس دور میں دوردرشن کسان ملک کا پہلا سرکاری ٹی وی چینل بننے جا رہا ہے، جہاں سب کی نظریں ایک اے آئی اینکر پر مرکوز ہونے جارہی  ہیں۔ دوردرشن کسان دو اے آئی اینکرز (اے آئی کرش اور اے آئی بھومی) کو لانچ کرنے جا رہا ہے۔ یہ نیوز اینکرز ایک کمپیوٹر ہیں، جو بالکل انسان کی طرح ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ یہ انسانوں کی طرح کام کر سکتے ہیں۔ وہ بغیر رکے یا تھکے ہوئے 24 گھنٹے اور 365 دن خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

کسان ناظرین ان اینکرز کو کشمیر سے تامل ناڈو اور گجرات سے اروناچل تک ملک کی تمام ریاستوں میں دیکھ سکیں گے، یہ اے آئی اینکرز ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والی زرعی تحقیق، زرعی منڈیوں میں رجحانات ، موسم میں ہونے والی تبدیلی یا سرکاری اسکیموں  کے بارے میں کوئی دیگر معلومات فراہم کریں گے۔ ان اینکرز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ملک اور بیرون ملک کی پچاس زبانوں میں بات کر سکتے ہیں۔

ڈی ڈی کسان کے مقاصد میں شامل کچھ خاص حقائق:

ڈی ڈی کسان ملک کا واحد ٹی وی چینل ہے، جسے حکومت ہند نے قائم کیا ہے اور کسانوں کے لیے وقف ہے۔ یہ چینل 26 مئی 2015 کو قائم کیا گیا تھا۔

ڈی ڈی کسان چینل کے قیام کا مقصد کسانوں کو موسم کی تبدیلیوں، عالمی اور مقامی منڈیوں وغیرہ کے بارے میں ہمیشہ آگاہ رکھنا تھا، تاکہ کسان پہلے سے مناسب منصوبہ بندی کر سکیں اور وقت پر صحیح فیصلے کر سکیں۔ ڈی ڈی کسان چینل پچھلے 9 برسوں سے ان معیارات پر پورا اتر رہا ہے۔

ڈی ڈی کسان چینل ترقی پسند کسانوں کی کوششوں کو تمام لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں زرعی اور دیہی برادری کی خدمت کرنا ہے اور انہیں تعلیم دے کر ہمہ گیر ترقی کا ماحول بنانے کی سمت کام کرنا ہے۔

ڈی ڈی کسان چینل زراعت کے تین جہتوں پر مشتمل تصور کو مضبوط کر رہا ہے جس میں متوازن کاشت کاری، مویشی پروری اور شجرکاری شامل ہیں۔

*************

 

 

ش ح ۔ف ا۔ج ا

U. No.7009



(Release ID: 2021435) Visitor Counter : 45