امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق


مرحومین کے احترام میں،21 مئی 2024 (منگل) کو ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا

Posted On: 20 MAY 2024 5:27PM by PIB Delhi

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ مرحومین کے احترام  میں، حکومت ہند نے 21 مئی 2024 (منگل) کو پورے ملک میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یوم سوگ کے موقع پر ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور اس دن کوئی سرکاری تفریح نہیں ہوگی۔

******

 

 

U. No.6965

(ش ح –ا ع- ر ا)   


(Release ID: 2021130) Visitor Counter : 147