وزارت اطلاعات ونشریات
کینز فلم فیسٹیول میں بھارت پرو کی تقریب محوری حیثیت كی حامل رہی
دو سو پچاس(250 )سے زیادہ مندوبین اس شام كا حصہ بنے جس میں عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستانی ثقافت، کھانوں اور سنیما کی نمائش کی گئی
ہندوستان کے 55 ویں بین الاقوامی فلم میلے کے پوسٹر کی رو نمائی کی گئی
سنیما کے سب سے بڑے جشن 77 ویں کینز فلم فیسٹیول كا دو روز قبل دس روزہ غیر معمولی تفریح کے ساتھ آغاز ہوا جس میں مواد اور گلیمر كی ہم آہنگی دیكھنے میں آئے گی۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے اولین بھارت پروا کی میزبانی کی جو رواں کینز فلم فیسٹیول كے فرانسیسی رویرا میں ہندوستانی سنیما کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی بھرپور ثقافت، کھانوں اور دستکاری کا جشن منانے کی ایک شام ہے۔
حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات كے زیراہتمام فكی کے اشتراک سے این ایف ڈی سی کے ذریعے منعقدہ تقریب شاندار طور پرکامیاب تھی جس میں کینز کے مندوبین کے ساتھ شام کی غیر معمولی پرفارمنس اور فیوژن کھانوں کی لذت بھری صفوں میں سب پوری طرح غرق نظر آئے۔
تقریب میں ہندوستان کے 55 ویں بین الاقوامی فلم میلے کے پوسٹرز اور ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویووز) گلوبل انٹرٹینمنٹ اینڈ میڈیا سمٹ تھی، اُس کے افتتاحی ایڈیشن کے محفوظ پوسٹركی جس كا گوا میں ہندوستان کے 55 ویں بین الاقوامی فلم میلے کے موقع پر منصوبہ بنایا گیا تھا، جناب جاجو نے فلمساز اشوک امرت راج، رچی مہتا، گلوکار شان، اداکار راج پال یادو، تجربہ كار فلمی شخصیت بوبی بیدی اور دیگر کے ساتھ رو نمائی کی۔
خانساماں ورون توتلانی کو خاص طور پر بھارت پرو کا مینو تیار کرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس سے ہندوستانی مہمان نوازی میں گرم جوشی پیدا ہوئی۔
رات كے وقت گلوکارہ سنندا شرما نے ابھرتے ہوئے گلوکاروں پرگتی، ارجن اور شان کے بیٹے ماہی کے ساتھ پنجابی نمبروں پر پرفارم کیا۔ تقریب کے اختتام پر گلوکاروں كے ما تجھے سلام پر حاضرین نے زبردست تالیاں بجائیں۔
بھارت پروؤ میں معزز مہمانوں کی موجودگی سے یقینی طور پر اس تقریب سے رغبت اور اہمیت میں اضافہ ہوا۔ اپنی زبردست اداکاری کے لیے پہچانی جانے والی اداکارہ شوبھیتا دھولی پالا، آسامی سنیما میں اپنے کام کے لیے مشہور آسامی اداکارہ امی برؤاہ اور فلمی نقاد انوپما چوپڑا اس موقع پر موجود شخصیات میں شامل تھیں۔ ان لوگوں کی شرکت نے ہندوستانی سنیما کی بھرپور رنگا رنگی اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا۔
یہ رات یاد رکھنے والی رات تھی، جو عالمی اسٹیج پر نمائش کے لیے ہندوستان کی مہذب پہنچ کے ساتھ فلم، ثقافت اور فنکارانہ تعاون کے جشن سے بھری ہوئی تھی۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 2020916)
Visitor Counter : 61
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam