عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے نفاذ کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے،  ہندوستان-بنگلہ دیش کی دو طرفہ میٹنگ ہوئی


سیکرٹری ڈی اے آر پی جی اور صلاحیت سازی کے چار اداروں کے ریکٹرز (سیکرٹریز) کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی پبلک ایڈمنسٹریشن  کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کا  انعقاد

Posted On: 17 MAY 2024 1:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے سکریٹری جناب  وی سری نواس  کے ساتھ چار صلاحیت سازی کے اداروں کے ریکٹروں (سیکرٹریوں) اور بنگلہ دیش کی پبلک ایڈمنسٹریشن کی وزارت کے سینئر افسران ،بنگلہ دیش  کی نیشنل اکیڈمی فار پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (این اے پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل (سیکرٹری) جناب سوکیش کمار سرکرکے درمیان  16 مئی 2024 کو آن لائن موڈ میں ایک دو طرفہ میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں بنگلہ دیش پبلک ایڈمنسٹریشن ٹریننگ سینٹر (بی پی اے ٹی سی)  کےریکٹر (سیکرٹری) محمد اشرف الدین،  بنگلہ دیش سول سروس ایڈمنسٹریشن اکیڈمی (بی سی ایس اے اے) کے ریکٹر (سیکرٹری) ڈاکٹر محمد عمر فاروق، بنگلہ دیش  کی نیشنل اکیڈمی فار ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن (این اے ڈی اے)  کےریکٹر (سیکرٹری)  ڈاکٹر محمد شاہد اللہ اور  اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ایم ضیاء الحق۔ نے شرکت کی۔

ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری  جناب این بی ایس راجپوت، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے، ڈی اے آر پی جی ، نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس (این سی جی جی) کے دیگر سینئر عہدیداروں اور بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے ہندوستان کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کی۔

 

جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی اور سینئر افسران

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TZE1.jpg

زیر بحث مباحثے -(اے) وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی صلاحیت سازی کے اداروں کی فیکلٹی کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا انعقاد (بی) سینئر ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام (این سی جی جی) میں بنگلہ دیش کے سول سرونٹس کا سابق طلباء کا اجلاس (ڈی) بنگلہ دیش کے سول سرونٹس کی 27ویں قومی میٹنگ میں شرکت ای گورننس کانفرنس۔ بات چیت کے بعد، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ این سی جی جی بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری ملازمین کے لیے این سی جی جی میں ایک ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام، بی اے پی اے ٹی سی،بی سی ایس ایڈمنسٹریشن اکیڈمی، این اے پی ڈی اور بنگلہ دیش کے این اے ڈی اے کے فیکلٹی ممبران کے لیے دو ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کی تیاری کرے گا۔ جولائی اور ستمبر این سی جی جی ۔ 2024 مشترکہ سیکھنے کے تجربات کو قابل بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری ملازمین کے لیے 71 صلاحیت سازی کے پروگراموں میں سے منتخب سابق طلباء کا احاطہ کرتے ہوئے ،ایک سابق طلباء کے اجلاس کا اہتمام کرے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈی اے آر پی جی، 27ویں نیشنل ای گورننس کانفرنس میں، بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کو بطور اسپیکر مدعو کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VGD0.jpg

بنگلہ دیش کی پبلک ایڈمنسٹریشن کی وزارت  کےایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ایم ضیاء الحق

 نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس (2024) نے 2014 سے 2024 تک بنگلہ دیش کے 2660 سول سروس آفیسرز کے لیے 71 صلاحیت سازی کے پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں۔ دونوں فریقین نے 2025-2030کی مدت کے لیے 1500 سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے تعاون کی تجدید پر اتفاق کیا ہے۔

*****

U. No.6937

(ش ح –ا ع- ر ا)   



(Release ID: 2020905) Visitor Counter : 32