عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پرسنل ایڈمنسٹریشن اور گورننس میں اشتراک کے لیے ہندوستان-کینیا کے درمیان دو طرفہ میٹنگ منعقد
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری اور کے ایس جی کے ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں ہوئی دو طرفہ بات چیت میں صلاحیت سازی کے پروگراموں پر زور دیا گیا
نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس(این سی جی جی) - کینیا اسکول آف گورننس (کے ایس جی) مسوری میں واقع این سی جی جی میں کینیا کے سینئر افسران کی صلاحیت سازی پر کام کریں گے
Posted On:
17 MAY 2024 12:29PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت (ڈی اے آر پی جی) کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے 14 مئی 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کینیاکے اسکول آف گورننس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر نور محمد سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کی طرف سے ڈی اے آر پی جی ، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس ، کینیا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسران اور کینیا کی طرف سےکے ایس جی کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں، دونوں فریقوں نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس(این سی جی جی) اور کینیا اسکول آف گورننس (کے ایس جی) کے ذریعے پرسنل ایڈمنسٹریشن اور گورننس میں صلاحیت سازی کے پروگراموں پر زور دیتے ہوئے ہندوستان-کینیا کے باہمی اشتراک کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دو طرفہ میٹنگ میں این سی جی جی اور کے ایس جی کے درمیان تعاون کی خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اشتراک کے شعبوں میں این سی جی جی میں کینیا کے سینئر افسران کی صلاحیت سازی میں اضافہ کا تصور کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فریق نے سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے نفاذ کے ذریعہ "زیادہ سے زیادہ گورننس-کم سے کم حکومت" کی پالیسی کو نافذ کرنے میں حکومت ہند کی طرف سے کی گئی پیش رفت کو پیش کیا۔قومی ای-سروسز ڈیلیوری اسیسمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ای-سروسز ، پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایکسی لینس کے لیے پرائم منسٹر ایوارڈ کے ذریعہ میرٹو کریسی کی پہچان کرکے معیار طے کیے۔ این سی جی جی کی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ کینیا کی جانب سے کینیا کے سول سروینٹ کی صلاحیت سازی کے پروگرام میں کے ایس جی کے رول کو پیش کیا۔ کے ایس جی کینیا کے ویژن 2030 کے ہدف کے حصول کے لیے تبدیلی کی قیادت کرنے کی غرض سے کینیا کی حکومت اور اس کے سول سروینٹس کی مدد کر رہا ہے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ج ا
U. No.6935
(Release ID: 2020869)
Visitor Counter : 52