جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نیدرلینڈس میں منعقدہ عالمی ہائیڈروجن سربراہ ملاقات 2024 میں،لگے بھارت کے واحد پویلین میں نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کی نمائش کی گئی
Posted On:
14 MAY 2024 10:23AM by PIB Delhi
نیدرلینڈس میں روٹر ڈَم کے مقام پر 13 سے 15 مئی 2024 کے دوران منعقد ہونے والی عالمی ہائیڈروجن سربراہ ملاقات 2024 میں ہندوستان نے پہلی مرتبہ اپنا پویلین قائم کیا ہے۔ حکومت ہندکی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے قائم کردہ انڈیا پویلین، سربراہ ملاقات کے سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک ہے اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر ایس بھلّا نے 12 مئی 2024 کو اس کا افتتاح کیا ہے۔
عالمی ہائیڈروجن سربراہ ملاقات ، عالمی سبز ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام میں ایک باوقار تقریب ہے۔ اس سربراہ ملاقات میں دنیا بھر سے تقریباً 15000 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں انڈیا پویلین ہندوستان کو، سبز ہائیڈروجن کے شعبے میں ملک میں کی گئی ترقی کو دنیا کے سامنے نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہندوستانی وفد میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ، ریلوے کی وزارت، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی کمپنیوں کے نامزد افراد بھی شامل ہیں۔ مختلف جی 2 جی روابط کے علاوہ، یہ سربراہ ملاقات ہندوستانی صنعت کو دنیا بھر کی کمپنیوں کے ساتھ مشغول ہونے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
ہندوستان نے اپنے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کاجنوری 2023 میں آغازکیا تھا، جس کی مجموعی لاگت 19,744 کروڑ روپے تھی۔ ہندوستان نے سال 2030 کے آخر تک 5 ایم ایم ٹی (ملین میٹرک ٹن) کی گرین ہائیڈروجن کی پیداواری صلاحیت حاصل کرنے کا ایک جرات مندانہ ہدف مقرر کیا ہے۔ آج تک، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے 412,000 ٹن سبز ہائیڈروجن کی پیداواری صلاحیت حاصل کرنے اور 1,500 میگاواٹ الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت حاصل کرنے کی غرض سے ٹینڈرس جاری کئے ہیں۔
بھارت نے اسٹیل، ٹرانسپورٹ/موبیلٹی اور جہاز رانی کے شعبوں میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کو بھی مشتہرکیا ہے۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے نے ہندوستان میں جدت طرازی کو پروان چڑھانےکے لئے اور گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے ہائیڈروجن ویلی انوویشن کلسٹرس کا آغاز کیا ہے۔
نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے لیے ایک مخصوص پورٹل حال ہی میں شروع کیا گیا ہے، جو مشن کے بارے میں معلومات اور ہندوستان میں گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ایک مقام پر سبھی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس پورٹل کے لئے یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے : https://nghm.mnre.gov.in/۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م - ق ر)
U-6888
(Release ID: 2020533)
Visitor Counter : 129