بھارتی چناؤ کمیشن

سری نگر پارلیمانی حلقے  میں رات 8 بجے تک 36.58 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے


چدورہ، چاہ شریف، گاندربل، کنگن، خان صاحب اور شوپیاں اسمبلی حلقوں میں 45 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے

بڈگام، گاندربل، پلوامہ اور شوپیاں میں بھی مکمل طور پر پرامن ووٹنگ ہوئی اور زیادہ ٹرن آؤٹ پولنگ ہوئی

Posted On: 13 MAY 2024 8:45PM by PIB Delhi

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں، 18ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ آج پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا جس میں سری نگر، گاندربل، پلوامہ، اور بڈگام اور شوپیاں اضلاع میں شام 8 بجے تک 36.58 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ کے 2,135 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ ہوئی جس میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر لائیو ویب کاسٹنگ کی گئی۔ پورے  پارلیمانی حلقے  میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جس میں پرجوش ووٹروں  کی لمبی قطاریں اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے منتظر تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VWFH.jpg

سری نگر، بڈگام، گاندربل، پلوامہ اور شوپیاں کے ووٹروں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے انتخابی عمل میں اعتماد اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد وادی میں یہ پہلے عام انتخابات تھے۔ 2019 کے عام انتخابات میں 12 کے مقابلے میں 24 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ عملہ بشمول سیکورٹی اہلکاروں نے انتھک محنت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹروں کا پر سکون، امن اور  جشن  کا ماحول استقبال کرے۔

گزشتہ چند انتخابات میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ

سال

2019

2014

2009

2004

1999

1998

1996

سری نگر  پارلیمانی حلقہ

14.43 فیصد

25.86 فیصد

25.55

فیصد

18.57

فیصد

11.93فیصد

30.06فیصد

40.94فیصد

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NCT8.jpg

8,000 سے زیادہ پولنگ عملہ 17.47 لاکھ سے زیادہ  رائے دہندگان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیوٹی پر  تعینات تھا۔ عام انتخابات 2024 کے اعلان کی تاریخ 16 مارچ سے سری نگر کے ساتھ ساتھ جموں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز 24x7 کام کر رہے ہیں تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور بغیر کسی لالچ کے انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہر پولنگ سٹیشن پر پانی، بجلی، بیت الخلا، ریمپ، برآمدہ/ویٹنگ روم وغیرہ کی بنیادی کم از کم سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ضرورت پڑنے پر وہیل چیئرز اور رضاکار فراہم کیے گئے۔ شمولیاتی ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جن کا انتظام خواتین، خاص طور پر معذور افراد اور نوجوانوں کے ذریعے کیا گیا۔ 21 گرین اور ماحول دوست پولنگ اسٹیشن تھے۔ میڈیا کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 600 سے زائد صحافیوں کو پاس  مہیا کرائے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00523Y9.jpg

کمیشن نے دہلی، جموں اور ادھم پور کے مختلف ریلیف کیمپوں میں مقیم کشمیری تارکین وطن ووٹروں کو بھی مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے یا پوسٹل بیلٹ کا استعمال کرنے کا اختیار دیا ہے۔ جموں میں 21، ادھم پور میں 1 اور دہلی میں 4 خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007J0EQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WVU8.jpg

تارکین وطن  ووٹرز خصوصی پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ایس وی ای ای پی  سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ووٹر بیداری کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بند، مستقل اور ہدفی مداخلتوں نے ووٹر ٹرن آؤٹ میں نمایاں اضافہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

*************

 ( ش ح ۔ج  ق ۔ رض (

U. No.6885

 



(Release ID: 2020511) Visitor Counter : 54