بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

انڈیا پورٹ گلوبل لمیٹڈ(آئی پی جی ایل)اورایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن (پی ایم او)کے درمیان شاہدبہشتی پورٹ ٹرمنل،چابہار کی ترقی کے لیے طویل مدتی اہم معاہدے پر دستخط

Posted On: 13 MAY 2024 6:03PM by PIB Delhi

بندرگاہوں،جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں نیزآیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال نے 13مئی 2024 کو چابہار،ایران کا دورہ کیا تاکہ شاہدبہشتی پورٹ ٹرمنل، چابہارکی ترقی کے لیے طویل مدتی اہم معاہدے پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ یہ معاہدہ انڈیا پورٹ گلوبل لمیٹڈ(آئی پی جی ایل)اورایران کی پورٹس اینڈمیری ٹائم آرگنائزیشن (پی ایم او)کے درمیان ہوا۔

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اپنے ہم منصب ایران کے سڑکوں اور شہری ترقیات کے وزیرمہرداد بازرپاش کے ساتھ نتیجہ خیز دوطرفہ میٹنگ کی۔ دونوں وزراءنے کنکٹی ویٹی اقدامات اورچابہار بندرگاہ کوعلاقائی کنکٹی ویٹی کا مرکز بنانے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے رہنماؤں کے مشترکہ نظریہ کا اعادہ کیا۔

وزارتی دورہ اور طویل مدتی معاہدے پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور افغانستان اور وسطی ایشیا کے وسیع تر ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر چابہار کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

چابہار بندرگاہ پروجیکٹ کی ترقی بھارت اور ایران کا ایک اہم پروجیکٹ ہے۔

 

***********

 

 

ش ح۔م ع ۔ن ع

 (U: 6880)



(Release ID: 2020464) Visitor Counter : 67