مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ مواصلات،امور داخلہ کی وزارت اور ریاستی پولیس نے سائبر فراڈ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ہاتھ ملا یا


محکمہ مواصلات نے 28,200 موبائل ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے اور متعلقہ 20 لاکھ موبائل کنکشنز کی دوبارہ تصدیق کے لیے ہدایات جاری کیں

Posted On: 10 MAY 2024 1:21PM by PIB Delhi

محکمہ  مواصلات (ڈی او ٹی)، وزارت امور داخلہ (ایم ایچ اے) اور ریاستی پولیس نے سائبر کرائم اور مالی فراڈ میں ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد، دھوکے بازوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنا اور شہریوں کو ڈیجیٹل خطرات سے بچانا ہے۔

امور داخلہ کی وزارت  اور ریاستی پولیس کے ذریعہ کئے گئے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر کرائمز میں 28,200 موبائل ہینڈ سیٹس کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ محکمہ مواصلات  نے مزید تجزیہ کرکے پایا کہ ان موبائل ہینڈ سیٹس کے ساتھ حیرت انگیز طور پر 20 لاکھ نمبر استعمال کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد، محکمہ مواصلات نے پورے ہند وستان میں 28,200  موبائل ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے اور ان موبائل ہینڈ سیٹس سے منسلک 20 لاکھ موبائل کنکشنز کی فوری طور پر دوبارہ تصدیق کرنے اور دوبارہ تصدیق کی ناکامی کی صورت میں کنکشنز کومنقطع کرنے کے لیے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

متحدہ  نقطہ نظر، عوامی تحفظ اور ٹیلی کمیونی کیشن کے بنیادی ڈھانچے کی سالمیت کی حفاظت اور ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-6845



(Release ID: 2020209) Visitor Counter : 53