وزارت دفاع
آئی سی جی نے بحری جہازوں کی تعمیر کے لیے مقامی میرین گریڈ ایلومینیم کی مینوفیکچرنگ اور فراہمی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
10 MAY 2024 12:17PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور ہنڈالکو انڈسٹریز نے 10 مئی 2024 کو نئی دہلی میں بحری جہازوں کی تعمیر کے لیے اندرون ملک دستیاب ٹیکنالوجی کے ذریعہ میرین گریڈ ایلومینیم کی مینوفیکچرنگ اور فراہمی کےلئے ہندوستانی پبلک اور پرائیویٹ شپ یارڈز کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ اس ایم او یو کے تحت قیمتوں کا سہ ماہی تعین، سپلائی میں ترجیح اور ٹرن اوور میں رعایت جیسے فوائد بھی فراہم کئے جائیں گے ۔
آئی سی جی کے بیڑے میں اس وقت 67 بحری جہاز شامل ہیں ، جن میں ایلومینیم کے ڈھانچوں کے ساتھ گہرے پانیوں میں کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ساحلی سلامتی کو مزید فروغ دینے کے لیے، اس نے مزید ایسے جہازوں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جہاں مقامی طور پر تیار کردہ میرین گریڈ ایلومینیم کا استعمال کیا جائے گا۔
اس مفاہمت نامے پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سازو سامان اور دیکھ بھال)، آئی سی جی کے آئی جی ایچ کے شرما اور ڈاؤن اسٹریم ایلومینیم بزنس، ہنڈالکو کے سی ای او جناب نیلیش کول نے آئی سی جی کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م - ق ر)
U-6844
(Release ID: 2020201)
Visitor Counter : 81