شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت - ایم ڈی او این ای آر نے وگیان بھون انیکسی، نئی دہلی میں یوگ کے بین الاقوامی دن -2024 کی الٹی گنتی کی میزبانی کی

Posted On: 09 MAY 2024 12:22PM by PIB Delhi

یوگ کے آئندہ بین الاقوامی دن سے قبل ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای  آر) نے نئی دہلی کے وگیان بھون انیکسی میں الٹی گنتی سے متعلق ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ ہندوستانی ورثے میں گہرائی سے جڑے ہوئے یوگ  کے لازوال فوائد کو اجاگر کرنے والی  اس تقریب میں وگیان بھون انیکسی میں تعینات ایم ڈی او این ای  آر اور سی آئی ایس ایف کے افسران/ افسران کے سکریٹری اور عملہ،  ایم ڈی این آئی وائی  کے یوگ   انسٹرکٹر اور ڈمانسٹریٹرس کی رہنمائی میں فعال طور پر حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018QC7.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LH39.jpg

اس تقریب میں متحرک یوگ مشقیں پیش کی گئیں، جن کا مقصد مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا۔ ایم ڈی او این ای  آر کے سکریٹری نے جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کو فروغ دینے میں یوگ  کے کردار پر زور دیا۔

اب جبکہ  ایم ڈی او این ای  آر نے اس انقلابی تبدیلی لانے والے دن کی الٹی گنتی کی میزبانی کی  ہے، یہ یوگ کے ذریعے صحت اور تندرستی کے رواج کو پروان چڑھانے کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ وگیان بھون میں ہونے والا یہ پروگرام یوگ کی آفاقی اپیل اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے میں اس کی دیرپا افادیت کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔

یوگ کرنے والوں کا ایک گروپ

یوگ کی جڑیں قدیم ہندوستانی روایت میں پیوست ہیں  اور جسمانی، ذہنی اور رو حانی صحت پر اس کے مثبت اثرات کے لیے اس کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا جاتا رہا ہے۔ ایم ڈی او این ای  آر کی اس تقریب سے صحت مند اور زیادہ متوازن طرز زندگی کے لیے یوگ کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی اہمیت  اجاگر ہوتی ہے۔

A group of people standing in front of a bannerDescription automatically generated

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6827


(Release ID: 2020063) Visitor Counter : 87