بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی کو گجرات کی گفٹ سٹی میں ذیلی ادارہ قائم کرنے کے لیے آر بی آئی کی منظوری

Posted On: 05 MAY 2024 5:45PM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈ، جو کہ وزارت توانائی کے تحت آنے والی ایک مہارتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ایک سرکردہ این بی ایف سی ہے، کو ریزرو بینک آف انڈیا نے ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘ (مورخہ 3 مئی 2024) دے دیا ہے، تاکہ وہ گجرات کے گاندھی نگر میں واقع گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی (’’جی آئی ایف ٹی – گفٹ‘‘)  میں ایک مکمل ملکیت والا ماتحت ادارہ انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر (آئی ایف ایس سی) قائم کرسکے۔

ہندوستان میں مالیاتی خدمات کے بڑھتے ہوئے مرکز جی آئی ایف ٹی میں آپریشنز کو وسعت دینے کا فیصلہ اس وقت آیا ہے جب آر ای سی اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنا رہا ہے اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔ مجوزہ ذیلی ادارہ جی آئی ایف ٹی کے اندر ایک مالیاتی کمپنی کے طور پر متعدد مالی سرگرمیوں میں مشغول ہو گا، جن میں قرض دینا، سرمایہ کاری، اور دیگر مالی خدمات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-05-051747455SX4.jpg

اس پیش رفت پر بات چیت کرتے ہوئے، آر ای سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا: ’’گفٹ سٹی پلیٹ فارم عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بین الاقوامی قرضہ جاتی سرگرمیوں کے لیے ایک سازگار ماحول پیش کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آر ای سی ان فوائد کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں اپنے لیے جگہ بنائے گا۔ گفٹ سٹی میں موجود ادارہ آر ای سی کے لیے نہ صرف نئے کاروباری مواقع پیش کرے گا، بلکہ ملک کے توانائی کے شعبے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو وسعت دیتے ہوئے ہندوستان کے پاور اور انفرا سیکٹر میں ترقی کو فروغ دینے کے آر ای سی کے مشن کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اس اسٹریٹجک اقدام سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔‘‘

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6777


(Release ID: 2019679) Visitor Counter : 92