وزارت دفاع

اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم  وائس ایڈمیرل کرشنا سوامی ناتھن نے بحریہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 MAY 2024 12:42PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2024/may/ph202451334501.jpeg

اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم  وائس ایڈمیرل کرشنا سوامی ناتھن نےیکم مئی ،2024کو بحریہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیاہے ۔ نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فلیگ آفیسرنے ان بہادر اوردلیر فوجی اہلکاروں کو  نیشنل وارمیموریل پرگلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے ملک کے لئے عظیم قربانیاں دی تھیں ۔

فلیگ آفیسریکم جولائی 1987میں بھارتی بحریہ میں شامل ہوئے تھے اور وہ کمیونیکیشن اوروارفیئرمیں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھاڈاکھوالساکے سابق طالب علم ہیں ۔برطانیہ کے شریوینہم کے جوائنٹ  سروسز کمانڈ اوراسٹاف کالج ؛کرنجا کے کالج آف نیول وارفیئراورامریکہ کے ، نیوپورٹ ، روہڈ آئی لینڈ کے یونائیٹڈ اسٹیٹ کے بھی طالب عمل رہ چکے ہیں ۔

انہیں اتی  وششِٹ سیوامیڈل اوروششٹ سیوامیڈل سے بھی نوازاجاچکاہے ۔ ایڈمیرل کئی  کلیدی آپریشنل ، اسٹاف اور بحریہ میں اپنے کریئرکے دوران  تربیت کی اہم تقرریوں پرفائزرہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈآف میزائیل ویسلز آئی این ایس ودّیوت اورآئی این ایس وناش ؛دی میزائل کلش ، دی گائیڈڈ میازن ڈیسٹرائر آئی این ایس میسوراور ایئرکرافٹ کیریئراورآئی این ایس وکرمادتیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ریئرایڈمیرل کے رینک پرترقی پانی پر انہوں نے کوچی کے سدرن نیول کمانڈ کے ہیڈکوارٹرمیں چیف اسٹاف آفیسر (تربیت )کے طورپرخدمات انجام دیں اورہندوستانی بحریہ میں تربیت دینے کے سلسلے میں کلید رول اداکیا۔ انھوں نے انڈین نیوی سیفٹی ٹیم کے قیام میں بھی ایک کلیدی رول اداکیاجس نے بحریہ کے تمام ورٹیکلز میں بیرونی آپریشنل تحفظاتی کارروائی میں حصہ لیا۔ اس کے بعد وہ فلیگ آفیسر سمندری تربیت کی حیثیت سے ورک اپ تنظیم کے سربراہ کے طورپر ماموررہے ۔ اس کے بعد انھیں فلیگ آفیسرکمانڈنگ ویسٹر ن فلیٹ کی حیثیت سے مقررکیاگیا۔ سوارڈ آرم میں کمان کرنے کے بعد انھیں فلیگ آفیسرآف شور ڈیفنس ایڈوائزی گروپ کی حیثیت سے مقررکیاگیاتھا اورہندوستان کی حکومت کے آفشورسکیورٹی اورڈیفنس کا مشیرمقررکیاگیا۔

وائس ایڈمیرل کے عہدے کی ترقی پانے پرفلیگ آفیسرنیشنل ہیڈکوارٹرمیں عملے کی خدمات کے کنٹرولر اور ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف اسٹاف تھے ۔ نیول اسٹال کے وائس چیف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل انھوں نے نیشنل ہیڈکوارٹرمیں چیف آف پرسنل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔

وائس ایڈمیرل سوامی ناتھن کی تعلیمی اہلیت میں جو چیزیں شامل ہیں ان میں بی ایس سی کی ڈگری ہے جو انھوں نے نئی دہلی کے جواہرلال نہرویونیورسٹی سے حاصل کی تھی انھوں نے کوچی کے سائنس وٹکنالوجی کی کوچی یونیورسٹی سے ٹیلی مواصلات میں ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی اور لندن کے کنگز کالج سے ڈفاعی مطالعات میں ایم اے کیا۔ انھوں نے ممبئی یونیورسٹی سے کلیدی مطالعات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی اورممبئی یونیورسٹی سے ہی بین الاقوامی مطالعات میں پی ایچ ڈی کی ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2024/may/ph202451334601.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/photo/2024/may/ph202451334701.jpeg

******

(ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6726



(Release ID: 2019286) Visitor Counter : 43