بھارتی چناؤ کمیشن

اعام انتخابات 2024 میں ،مرحلہ 1 میں 66.14فیصڈ اور مرحلہ 2 میں 66.71فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا


ای سی آئی نے مرحلہ 1 اور مرحلہ 2 کے لیے ووٹر ٹرن آؤٹ  کے اعدادو شمار  شائع کئے

Posted On: 30 APR 2024 8:01PM by PIB Delhi

جاری عام انتخابات 2024 میں، 102 پی سیز کے لیے مرحلہ 1 میں 66.14فیصد اور مرحلہ 2 میں 88 پی سیز کے لیے 66.71فیصدووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں دو مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دو مرحلوں کے لیے صنفی لحاظ سے ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

مرحلہ

مردوں کا ٹرن آؤٹ

خواتین کا ٹرن آؤڈ

مخنٹوں کا ٹرن آؤٹ

مجموعی ٹرن آؤٹ

مرحلہ1

66.22فیصد

66.07فیصد

31.32فیصد

66.14فیصد

 مرحلہ2

66.99فیصد

66.42فیصد

23.86فیصد

66.71فیصد

 

 

 

 

 

 

2۔مرحلہ 1 کے لیے ریاست وار اور پی سی وار ووٹر ٹرن آؤٹ اعدادوشمار ٹیبل 1 اور 2 اور مرحلہ 2 کے لیے بالترتیب ٹیبل 3 اور 4 میں دیا گیا ہے۔ خالی سیل بتاتا ہے کہ اس زمرے میں کوئی رجسٹرڈ ووٹر نہیں ہے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ پر پی سی اور اے سی وار اعدادو شمار کو بھی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، جیسا کہ ریٹرننگ آفیسرز فارم 17 سی کے ذریعے آئی ٹی نظام میں اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ فارم 17سی کی کاپی ایک حلقے کے ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے تمام امیدواروں کو فراہم کی جاتی ہے ،حالانکہ ان کے پولنگ ایجنٹ ہوتے ہیں۔ فارم 17 سی کا اصل اعدادوشمار حتمی ہوگا جو امیدواروں کے ساتھ پہلے ہی شراکت کیا جا چکا ہے۔ حتمی ٹرن آؤٹ صرف پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد اور اس کے کل ووٹوں کی گنتی کے بعد دستیاب ہوگا۔ پوسٹل بیلٹس میں، سروس ووٹرز، غیر حاضر ووٹرز (85+، پی ڈبلیو ڈی، ضروری خدمات وغیرہ) اور الیکشن ڈیوٹی پر ووٹرز کو دیے گئے پوسٹل بیلٹس شامل ہیں۔ موصول ہونے والے اس طرح کے پوسٹل بیلٹ کا روزانہ حساب، قانونی دفعات کے مطابق، تمام امیدواروں کو دیا جاتا ہے۔

3۔ مزید برآں، میڈیا پرسنز سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے تیار حوالہ کے لیے، عام انتخابات 2019 کے لیے ریاست اور پی سی کے حساب سے مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ کا اعدادوشمار بھی بالترتیب ٹیبل 5 اور 6 میں رکھا گیا ہے۔

عام انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ کی مکمل تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

******

U.No.6720

(ش ح –ا ع- ر ا)   



(Release ID: 2019231) Visitor Counter : 57