وزارت دفاع
آسام رائفلز نے ناگالینڈ میں میانما سے متصل سرحدی علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود برآمد کیا
Posted On:
29 APR 2024 9:55PM by PIB Delhi
آسام رائفلز نے، انٹیلی جنس کی مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، 29 اپریل 2024 کو ناگالینڈ کے مون ضلع میں بھارت - میانما سرحد کے قریب بھاری مقدار میں اسلحہ، گولی بارود اور دیگر جنگی سازو سامان ضبط کیا ۔ صبح سویرے شروع کی گئی تلاشی کارروائی کے نتیجے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود برآمد کیا گیا، جس میں 11 مارٹر ٹیوب (81 ایم ایم)، 04 ٹیوب (106 ایم ایم)، 10 پستول، 198 دستی ریڈیو سیٹ، ایک سیٹلائٹ فون، ایک کینبو بائیک، ایک بولیرو موٹر گاڑی اور دیگر جنگی سازو سامان شامل ہیں۔
سرحدی علاقے کے قریب ان بھاری صلاحیت والے، فوجی گریڈ کےہتھیاروں کی بازیابی آسام رائفلز کے ذریعے جاری سرحدی سیلنگ آپریشن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہتھیاروں کی یہ برآمدگی، خطے میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔ ملٹری گریڈ کے ہتھیاروں کی برآمدگی اور تقریباً 200، دستی ریڈیو سیٹ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ان ہتھیاروں کی وجہ سے کتنا زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔
گرفتار شخص اور برآمد شدہ اشیاء کو ناگالینڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ آسام رائفلز کے چوکس دستوں نے غیر قانونی عناصر کے قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے سیکورٹی کی سنگین صورتحال پیدا کرنے کے ناپاک منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م - ق ر)
U-6707
(Release ID: 2019135)
Visitor Counter : 79