عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
‘‘تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے پنشن پورٹل کو پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے مربوط پنشنرز پورٹل سے جوڑا جائے گا تاکہ پنشن پانے والوں کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے : پینشن اور پینشنرز كی بہبود كے محكمے كے سکریٹری
بینک آف انڈیا کے مربوط پنشنرز پورٹل کے آغاز کے ساتھ اب پانچ بینک ایک ونڈو سے خدمات فراہم کرنے کے لیے آپس میں مربوط ہیں
Posted On:
27 APR 2024 3:31PM by PIB Delhi
‘‘تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے پنشن پورٹل کو پنشن اور پنشن پانے والوں کی بہبود کے محکمے کے مربوط پنشنرز کے پورٹل سے جوڑا جائے گا تاکہ پنشن پانے والوں کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے’’۔ پینشن اور پینشنرز كی بہبود كے محكمے كے سکریٹری جناب وی شرینواس نے 26 اپریل 2024 کو بینک آف انڈیا کے انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل کے آغاز كی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذكورہ باتیں کہیں۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے كہا کہ پنشن اور پنشنرز كی بہبود كے محكمے' نے پینشن پانے والوں کے حق میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ پنشنرز کی فلاح و بہبود پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانا ایک ایسا ہی اقدام ہے اور اسے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس اور بھویشیہ پورٹل جیسے مختلف ذرائع سے نافذ العمل کیا جا رہا ہے۔
شفافیت، ڈیجیٹائزیشن اور خدمات کی فراہمی کے مقصد کو سامنے ركھ كربھویشیہ پلیٹ فارم نے پنشن پروسیسنگ اور ادائیگی کے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنایا ہے جس کا آغاز ریٹائر ہونے والے کے آن لائن کاغذات داخل کرنے سے ہوتا ہے اور یہ سلسلہ الیکٹرانک فارمیٹ میں پی پی او جاری کرنے اور ڈیجی لاکر میں جانے تک دراز ہوتا ہے۔ ’بھویشیہ‘ پلیٹ فارم كو جو ایک مربوط آن لائن پنشن پروسیسنگ سسٹم ہے، مرکزی حکومت کے تمام محکموں کے لیے 01.01.2017 لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ نظام اِس وقت 98 وزارتوں/ محکموں میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے جن میں 870 منسلک دفاتر اور 8,174 ڈی ڈی اوز شامل ہیں۔ پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے کو تمام مرکزی حکومت کے ای گورننس سروس ڈیلیوری پورٹلز کے درمیان نیسڈا اسسمنٹ 2021 کے مطابق بھویشیہ کے لیے تیسرا درجہ دیا گیا ہے جو ڈی او پی پی ڈبلیو کی طرف سے تیار کردہ پنشن کی منظوری اور ادائیگی کے لیے ایک آن لائن ٹریکنگ سسٹم ہے۔
بینکوں سے متعلق پنشنروں کو درپیش مسائل جیسے بینک کی تبدیلی، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی حیثیت، پنشن سلپ، فارم 16، پنشن کی رسید کی معلومات کو کم کرنے کے لیے پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی ویب سائٹس کو محكمے کے مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔ ایسا ان خدمات کو ایک ونڈو سے دستیاب کرنے کے قابل بنانے کی خاطر كیا جا رہا ہے۔
ایس بی آئی، بینک آف بڑودہ، پنجاب نیشنل بینک اور کینرا بینک کے پنشن پورٹل کے بھویشیہ پورٹل کے ساتھ انٹیگریشن کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس انضمام کے ساتھ، بینک آف انڈیا کے پنشنرز کے پاس خدمات جیسے پنشن سلپ، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی حیثیت، مربوط پنشنرز پورٹل کے ذریعے ڈیو اینڈ ڈراون اسٹیٹمنٹ اور فارم-16 كا پتہ چلانے كے لیے ایک ہی اسٹاپ ہے۔ مستقبل قریب میں پنشن تقسیم کرنے والے زیادہ تر بینکوں کو مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ مربوط کر دیا جائے گا۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 2019007)
Visitor Counter : 125