امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے چھ ممالک بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، بھوٹان، بحرین، ماریشس اور سری لنکا کو 99150 ایم ٹی پیاز کی برآمد کی اجازت دی


نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹیڈ ( این سی ای ایل ) مذکورہ ممالک کو پیاز برآمد کرنے والی مجاز ایجنسی ہے

حکومت ہند نے 2000 ایم ٹی سفید پیاز کی برآمدات کی اجازت دی ، جو خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور کچھ یوروپی ممالک میں برآمداتی منڈیوں کے لیے کاشت کی گئی ہے

Posted On: 27 APR 2024 1:48PM by PIB Delhi

حکومت نے چھ پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، بھوٹان، بحرین، ماریشس اور سری لنکا کو 99150 ایم ٹی  پیاز برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پیاز کی برآمد پر پابندی 24-2023 ء  میں خریف اور ربیع کی فصلوں  میں پیداوار کی کمی کے تخمینے اور بین الاقوامی منڈی میں مانگ میں اضافے کے پیش نظر گھریلو دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی تھی ۔

نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹیڈ (این سی ای ایل) نے ، جو ان ممالک کو پیاز برآمد کرنے والی  مجاز ایجنسی ہے،  مقامی پیاز کو ای-پلیٹ فارم کے ذریعے ایل 1 قیمتوں پر حاصل کرنے اور مذکورہ ممالک کی حکومتوں کی طرف سے نامزد کردہ ایجنسی یا ایجنسیوں کو 100 فی صد پیشگی ادائیگی کی بنیاد پر فراہم کیا ہے ۔   خریداروں کو  این سی ای ایل  کی پیشکش کی شرح  برآمد کئے جانے والے ملک کی مارکیٹ اور بین الاقوامی اور گھریلو مارکیٹوں میں مروجہ قیمتوں کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ چھ ممالک کو برآمد کے لیے مختص کردہ کوٹہ مطلوبہ ملک کی طرف سے کی گئی درخواست کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے۔ ملک میں پیاز کے سب سے بڑے پروڈیوسر کے طور پر، مہاراشٹرا پیاز کا سب سے بڑا سپلائی کنندہ ہے  ، جسے  این سی ای ایل  کے ذریعے برآمد کیا جاتا ہے۔

حکومت نے مشرق وسطیٰ اور بعض یوروپی ممالک  کی منڈیوں کے لیے خاص طور پر کاشت کی گئی 2000 میٹرک ٹن سفید پیاز کی برآمد کی بھی اجازت دی  ہے ۔  صرف برآمد پر مبنی ہونے کی وجہ سے، بیج کی زیادہ قیمت، اچھے زرعی  طریقۂ کار  (جی اے پی) کو اپنانا اور زیادہ سے زیادہ بقایا حدود (ایم آر ایل) کے سخت ضابطوں کی تعمیل کی وجہ سے سفید پیاز کی پیداواری لاگت دیگر پیاز سے زیادہ  ہوتی ہے ۔

صارفین کے امور کے محکمے کے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ ( پی ایس ایف ) کے تحت ربیع 2024 ء میں پیاز کے ذخائر  کے لیے خریداری کا ہدف  ، اس سال 5 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں، یعنی این سی سی ایف  اور  نیفیڈ  مقامی ایجنسیوں ، جیسے ایف پی اوز / ایف پی سیز / پی اے سیز  کو خریداری، ذخیرہ کرنے اور کسانوں کے رجسٹریشن میں مدد کے لیے یکجا کر رہی ہیں تاکہ ذخیرہ کرنے کے لائق پیاز کی خریداری شروع کی جا سکے۔  ڈی او سی اے ، این سی سی ایف  اور این اے ایف ای ڈی  کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے 11-13 اپریل، 2024 ء کے دوران مہاراشٹر کے ناسک اور احمد نگر اضلاع کا دورہ کیا تھا تاکہ کسانوں  کی ایف پی اوز / ایف پی سیز اور پی اے سیز  میں پی ایس ایف   خریداری کے لیے 5 ایل ایم ٹی  پیاز کی خریداری کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

پیاز کے ذخیرے کے نقصان کو کم کرنے کے لیے، صارفین کے امور کے محکمے نے بی اے آر سی، ممبئی کی تکنیکی مدد کے ساتھ پچھلے سال 1200 ایم ٹی  سے  بڑھا کر ، اس سال 5000 ایم ٹی  سے زیادہ کولڈ اسٹور کے ذخیرے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ پچھلے سال پیاز کی تابیدگی اور کولڈ اسٹوریج کے تجرباتی پروجیکٹ کے نتیجے میں ذخیرے کا نقصان  10 فی صد سے بھی کم ہوا  تھا ۔

…………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6692



(Release ID: 2019000) Visitor Counter : 53