بھارتی چناؤ کمیشن

عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تیرہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن پولنگ


شام سات بجے تک 60.96 فی صد پولنگ درج کی گئی

ایک لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی گئی

اب تک چودہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ مکمل ہو چکی ہے

بستر ڈویژن کے 102 گاؤں پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں شامل ہوئے

Posted On: 26 APR 2024 9:37PM by PIB Delhi

عام انتخابات 2024  ء کے دوسرے مرحلے میں پولنگ  ، جو  آج صبح 7 بجے شروع ہوئی، 88 پی سیز  میں شام 7 بجے تک تقریباً 60.96 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ووٹروں نے گرم موسم کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے  ، اپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ نئے شادی شدہ جوڑے سے لے کر بزرگ شہریوں تک، قبائلیوں سے لے کر آئی ٹی پروفیشنلز، پی ڈبلیو ڈیز ، خواتین اور نوجوانوں تک، سبھی اپنا حق رائے دیہی استعمال  کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔   2024 ء کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے ساتھ 14 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q7G8.jpeg

 

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ پرامن طریقے سے  مکمل ہوئی۔ سی ای سی  جناب راجیو کمار کی قیادت میں کمیشن نے  ای سیز  جناب  گیانیش کمار اور  جناب سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ صبح سے ہی پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے تھے، جس سے ووٹرز کو بلا خوف و خطر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے سازگار ماحول  فراہم ہوا۔ ایک لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E21E.jpeg

بہار کے کٹیہار میں سکیورٹی اہلکاروں نے گھوڑوں پر گشت کی

 

بہار میں بانکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر حلقوں کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت شام 6 بجے تک بڑھا دیا گیا  تھا ۔  گرم موسم میں ووٹروں کی سہولت کے لیے شامیانے، پینے کے پانی، میڈیکل کٹس، پنکھوں کی فراہمی سمیت گرمی سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

پولنگ اہلکار اور ووٹرز یکساں اپنے روایتی لباس میں ’’ چناؤ  کا پرو‘‘  منانے آئے۔ راجستھان کے سیکر میں خواتین ووٹر گرمی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے روایتی لباس میں پہنچیں۔ کرناٹک میں ورنا حلقہ میں، روایتی لباس میں ملبوس پولنگ عملے نے ووٹروں کا  استقبال کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039BR6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LABG.jpg

 

دوسرے مرحلے میں، چھتیس گڑھ کے بستر اور کانکیر پی سی کے 46 گاؤں کے ووٹروں نے پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں اپنے ہی گاؤں میں قائم پولنگ بوتھ میں  اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس طرح،  پہلے مرحلے سمیت، مجموعی طور پر، گاؤوں  کی سہولت کے لیے  ، ان پی سیز میں پہلی بار 102 نئے پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005204N.jpeg

بستر اور کانکیر میں نئے قائم کیے گئے پی ایس

 

کمیشن نے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ  ( پی وی ٹی جیز ) ، بزرگ، نوجوان اور پہلی بار  اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے درمیان ووٹنگ کی سہولت کے لیے خصوصی کوششیں کی تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QRCR.jpeg

مہاسمند پی سی کے کلہاڑی گھاٹ گاؤں سے کامار پی وی ٹی جی کے ووٹرز

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078YB7.jpeg

کھجوراہو لوک سبھا حلقہ میں پی ڈبلیو ڈی  ووٹر وجے ساہو اپنی موٹر سائیکل پر ووٹ ڈالنے پہنچے

 

کرکٹ کے سپر اسٹارز انیل کمبلے، راہل ڈراوڈ اور جواگل سری ناتھ سمیت دیگر کو بنگلورو کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اپنی سیاہی لگی  اپنی  انگلیوں سے پوز  بناتے ہوئے  ، انہوں نے نوجوانوں میں انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت کا پیغام  دیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008QOUE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009ZKX0.jpeg

تری پورہ میں دھلائی اسمبلی حلقہ کے ایک دور افتادہ علاقے رائما ویلی کے ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے کشتیوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010CL0W.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011MVEB.jpg

……………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6690



(Release ID: 2018996) Visitor Counter : 42