بھارتی چناؤ کمیشن

لوک سبھا كے 2024 كے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 1351 امیدوار 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں الیکشن لڑیں گے


لوک سبھا انتخابات2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 95 پارلیمانی حلقوں کے لیے 2963 نامزدگی فارم داخل کیے گئے

Posted On: 23 APR 2024 6:22PM by PIB Delhi

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں 1351 امیدوار 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں الیکشن لڑیں گے۔ اس میں مدھیہ پردیش کے 29-بیتول (ایس ٹی) پارلیمانی حلقے میں ملتوی ہونے والی پولنگ کے لیے 8 مقابلہ کرنے والے امیدوار شامل ہیں۔ گجرات کے پارلیمانی حلقے سورت سے ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے۔ سبھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 22 اپریل 2024 تھی۔

لوک سبھا انتخابات 2024  کے تیسرے مرحلے میں انتخابات کے لیے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 95 پارلیمانی حلقوں (بشمول 29 بیتول) کے لیے مجموعی طور پر 2963 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ سبھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تیسرے مرحلے  کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2024 تھی۔ داخل کردہ نامزدگیوں كے تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 1563 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔

تیسرے مرحلے میں گجرات میں 26 پارلیمانی حلقوں سے 658 نامزدگی فارم داخل كیے گئے تھے جو سب سے زیادہ تھے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے 11 پاریمانی حلقوں سے 519 نامزدگیوں کے فارم تھے۔ مہاراشٹر کے 40-عثمان آباد پارلیمانی حلقے میں سب سے زیادہ 77 نامزدگی فارم داخل کیے گئے، اس کے بعد چھتیس گڑھ کے 5-بلاسپور پارلیمانی حلقے میں 68 نامزدگی فارم داخل ہوئے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے ریاست اور مرکزی خطہ وار تفصیلات:

ریاستیں اور مركزی خطے

تیسرے مرحلے میں پارلیمانی  حلقوں كی تعداد

دستیاب نامزدگیوں كے فارم

جانچ پڑتال کے بعد درست امیدوار

دستبرداری کے بعد مقابلہ كرنے والے حتمی امیدوار

آسام

4

126

52

47

بہار

5

141

54

54

چھتیس گڑھ

7

319

187

168

دادرہ اور ناگر حویلی اور

دمن اور دیو

2

28

13

12

گوا

2

33

16

16

گجرات

26

658

328

266

جموں و کشمیر

1

28

21

20

کرناٹک

14

503

272

227

مدھیہ پردیش

9

236

140

127

مہاراشٹر

11

519

317

258

اتر پردیش

10

271

104

100

مغربی بنگال

4

101

59

57

کل

95

2963

1563

1352

***************

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 2018643) Visitor Counter : 190