امور داخلہ کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون میں منعقد تفویض اعزازات کی تقریب -1 میں سال 2024  کے لئے   تین پدم وبھوشن، 8  پدم بھوشن اور 55 پدم شری ایوارڈز عطا کئے

Posted On: 22 APR 2024 9:34PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج  راشٹرپتی بھون کے دربار  ہال میں منعقد  تفویض اعزازات  کی ایک عظیم تقریب میں سال 2024  کے لئے  تین پدم وبھوشن ، 8 پدم بھوشن اور 55  پدم شری  ایوارڈز  عطا کئے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب جگدیپ  دھنکڑ ،  وزیراعظم جناب نریندر مودی،  لوک سبھا کے اسپیکر  جناب اوم برلا،  مرکزی وزیر  داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ  کے علاوہ  کئی  مرکزی وزراء اور  دیگر شخصیتیں بھی  اس موقع پر موجود تھیں۔

تفویض اعزازات کی  تقریب کے بعد  امداد باہمی اور  امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ  اور  دیگر مرکزی وزراء  نے  ایک عشایہ کے دوران پدم ایوارڈز یافتگان کے ساتھ  گفتگو کی، جس کا اہتمام نئی دہلی میں  مرکزی وزیر  داخلہ  نے  اپنی  رہائش گاہ  پر کیا تھا۔

پدم ایوارڈز  پانے والے  کل صبح  (23  اپریل 2024 کو) قومی جنگی یادگار  پر  خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وہ  راشٹرپتی بھون  اور  پردھان منتری  سنگرہالیہ بھی  جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اح - ق ر)

U-6632



(Release ID: 2018558) Visitor Counter : 43