عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے )ڈی اے آر پی جی( نے سول سروس میں انسانی وسائل کے فروغ کے شعبے میں تعاون پر کمبوڈیا كی سول سروس کی وزارت کے ساتھ ایك مفاہمت نامے پر دستخط کئے


یہ مفاہمت نامہ اگلے پانچ سالوں کیلئے سول سروس میں انسانی وسائل کے فروغ کےشعبے میں ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھاتا ہے

Posted On: 22 APR 2024 7:05PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی انتظامیہ اور پنشن کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے آج سول سروس میں انسانی وسائل کے فروغ کے شعبے میں تعاون پر كمبوڈیا كی سول سروس کی وزارت کے ساتھ ایك مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ اگلے پانچ سالوں كے لیے سول سروس میں انسانی وسائل کے فروغ کےشعبے میں ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھاتا ہے۔ مفاہمت نامے پر کمبوڈیائی سلطنت کی جانب سے نائب وزیر اعظم اور سول سروس کے وزیر جناب ہن مینی  اور حکومت ہند کی جانب سے کمبوڈیا میں ہندوستان کی سفیر ڈاکٹر دیویانی کھوبراگڑے نے دستخط کئے۔ نام پنہ میں آج اس سلسلے كی رسمی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ وزارت خارجہ، کمبوڈیا میں ہندوستانی سفارت خانہ، ہندوستان میں کمبوڈیائی سفارت خانہ اور کمبوڈیائی سلطنت کی سول سروس کی وزارت کے سینئر افسران، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے كے جوائنٹ سکریٹری جناب۔ این۔ بی۔ ایس۔ راجپوت اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے كے ڈپٹی سکریٹری جناب پارتھا سارتھی بھاسکر نے لندن میں ہندوستان کے ہائی کمیشن سے تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y2UE.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے کہا کہ اس  مفاہمت نامہ كے ذریعہ سول سروس میں انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی اور ہندوستان کی پرسنل ایڈمنسٹریشن کے درمیان بات چیت میں بھی مدد ملے گی۔ یہ سب كچھ انتظامی اصلاحات، گڈ گورننس ویبیناروں، تحقیقی اشاعتوں، ادارہ جاتی تبادلوں، صلاحیت سازی کے پروگراموں اور گڈ گورننس کے طریقوں کی نقل پر مرکوز تبادلوں کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ ہندوستان اپنے امرت کال دور میں ہے اور حکومت شہریوں اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کرکے اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔ میكسیمم گورننس اور مینیمم گورنمنٹ حکومت کی پالیسی ہے جس میں ‘‘ڈیجیٹل بااختیار شہری اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ادارے’’ کا تصور کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WH6X.jpg

سال 2024-2023 میں کمبوڈیا کے سول سرونٹس كے 156 اراكین نے نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس میں صلاحیت سازی کے 4 پروگراموں میں شرکت کی۔ 2025-2024 کے لیے 240 کمبوڈیا کے سرکاری ملازمین کے لیے 6 صلاحیت سازی کے پروگرام طے کیے گئے ہیں۔ ہندوستان مفاہمت نامے کی تمام دفعات کو مقررہ وقت میں پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2018527) Visitor Counter : 105