قانون اور انصاف کی وزارت
وزارت قانون و انصاف کل ‘ فوجداری انصاف کے نظام کے نظم و نسق میں ہندوستان کا ترقی پسند راستہ’ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کرے گی
Posted On:
19 APR 2024 11:10AM by PIB Delhi
قدیم نوآبادیاتی قوانین کو منسوخ کرنے اور ایسے قانون سازی کی شروعات کرنے کے لیے جو شہریوں پر مرکوز ہیں اور ایک متحرک جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، ملک میں فوجداری انصاف کے نظام کو بحال کرنے کے لیے تین قوانین بنائے گئے ہیں۔ نئے قوانین یعنی بھارتیہ نیائے سنہتا، 2023؛ بھارتی شہری تحفظ سنہتا، 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، 2023، پہلے کے فوجداری قوانین کی جگہ لے لیتے ہیں، یعنی انڈین پینل کوڈ 1860، کوڈ آف کریمنل پروسیجر، 1973 اور انڈین ایویڈنس ایکٹ، 1872۔ جیسا کہ مشتہر کیا گیا ہے،یہ فوجداری قوانین، یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے ۔
ان قوانین کے نفاذ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، خاص طور پر اسٹیک ہولڈرز اور قانونی برادری کے درمیان، وزارت قانون و انصاف ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں کل یعنی 20 اپریل 2024 ‘انڈیا کا ترقی پسند راستہ برائے فوجداری انصاف کے نظام’ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ دیگر معززین میں جناب ارجن رام میگھوال، قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر وینکٹرامانی، ایل ڈی۔ اٹارنی جنرل فار انڈیا، جناب تشار مہتا، ایل ڈی۔ سالیسٹر جنرل آف انڈیا، جناب اجے کمار بھلا، ہوم سکریٹری، حکومت ہند، اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
کانفرنس کا مقصد تینوں فوجداری قوانین کی خاص باتیں سامنے لانا اور تکنیکی اور سوال و جواب کے سیشنز کے ذریعے بامعنی بات چیت کا اہتمام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں مختلف عدالتوں کے ججز، وکلاء، ماہرین تعلیم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، پولیس حکام، پبلک پراسیکیوٹرز، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور قانون کے طلباء شرکت کریں گے۔
دن بھر جاری رہنے والی کانفرنس کا آغاز افتتاحی سیشن سے ہو رہا ہے اور الوداعی اجلاس کے ساتھ یہ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچے گی۔ اس کے درمیان ہر ایک قانون پر تین ٹیکنیکل سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں۔افتتاحی سیشن میں تینوں نئے فوجداری قوانین کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.6599
(Release ID: 2018228)
Visitor Counter : 126