ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے موسم گرما 2024 میں ریکارڈ تعداد میں اضافی ٹرینیں چلائیں
اس موسم گرما کے دوران مسافروں کے لیے خوشگوار اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے 9111 ٹرپس کیے جائیں گے
Posted On:
19 APR 2024 10:41AM by PIB Delhi
مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے اور گرمیوں کے دوران سفری مانگ میں متوقع اضافے کا انتظام کرنے کے لیے، انڈین ریلویز گرمیوں کے موسم میں ریکارڈ توڑ 9111 ٹرپس چلا رہی ہے۔
یہ 2023 کے موسم گرما کے مقابلے میں کافی اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں کل 6369 دوروں کو انجام دیا گیا تھا ۔ اس طرح 2742 دوروں کا اضافہ سامنے آتا ہے، جو مسافروں کے مطالبات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ملک بھر میں اہم مقامات کے درمیان مربوط کاری کے لیے اضافی ٹرینوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بڑے ریلوے روٹس پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے تمام زونل ریلوے نے ان اضافی دوروں کو چلانے کے لیے کمر کس لی ہے، جو تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، اڈیشہ، مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دہلی جیسی ریاستوں سے موسم گرما کے سفر میں ہونے والی بھیڑ بھاڑ کے انتظام میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ریلوے
|
زونل ریلویز کے ذریعہ مشتہر کردہ دورے
|
سنٹرل ریلوے
|
488
|
ایسٹرن ریلوے
|
254
|
ایسٹ سنٹرل ریلوے
|
1003
|
ایسٹ کوسٹ ریلوے
|
102
|
نارتھ سنٹرل ریلوے
|
142
|
شمال مشرقی ریلوے
|
244
|
شمال مشرقی سرحدی ریلوے
|
88
|
ناردرن ریلوے
|
778
|
نارتھ ویسٹرن ریلوے
|
1623
|
ساؤتھ سنٹرل ریلوے
|
1012
|
ساؤتھ ایسٹرن ریلوے
|
276
|
ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے
|
12
|
ساؤتھ ویسٹرن ریلوے
|
810
|
جنوبی ریلوے
|
239
|
ویسٹ سنٹرل ریلوے
|
162
|
ویسٹرن ریلوے
|
1878
|
میزان
|
9111
|
اضافی ٹرینوں کی منصوبہ بندی اور چلانے کا ایک مسلسل عمل ہے جس کے لیےایک خاص روٹ پر ٹرینوں کی ضرورت کا جائزہ لینے کی غرض سے، پی آر ایس نظام میں ویٹ لسٹ مسافروں کی تفصیلات کے علاوہ تمام کمیونیکیشن چینلز جیسے میڈیا رپورٹس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ریلوے انٹیگریٹڈ ہیلپ لائن نمبر 139،سے 24x7 معلومات لی جاتی ہیں۔ اس ضرورت کی بنیاد پر ٹرینوں کی تعداد اور دوروں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ نہ تو ٹرینوں کی تعداد اور نہ ہی اضافی ٹرینوں کے ذریعے چلنے والے دوروں کی تعداد پورے سیزن کے لیے معیّن ہے۔
موسم گرما کے دوران زونل ریلوے کو ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھیڑ کو منظم طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ان اسٹیشنوں پر سینئر افسران تعینات ہیں۔
آر پی ایف اہلکاروں کو ابتدائی اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ جنرل کلاس کوچوں میں داخلے کے لیے قطار کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہنر مند آر پی ایف عملہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں تعینات کیا جاتا ہے تاکہ ہجوم والے علاقوں پر گہری نظر رکھی جا سکے اور مسافروں کو عین موقع پر مدد فراہم کی جا سکے۔
سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) کے عملے کو فٹ اوور برجوں پر تعینات کیا جاتا ہے تاکہ ہجوم کو آسانی سے منظم کیا جا سکے اور اس کے ذریعہ بھاری رش کے دوران بھگدڑ جیسی صورتحال سے بچا جا سکے۔
ہندوستانی ریلوے تمام مسافروں کے لیے ان کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کے پر عزم ہے۔ مسافر ان اضافی ٹرینوں میں ریلوے ٹکٹ کاؤنٹر یا آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ/ایپ کے ذریعے اپنا ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.6595
(Release ID: 2018218)
Visitor Counter : 122