وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی کوسٹ گارڈ نے خلیج کھمبت میں ماہی گیری کی کشتی سے عملے کےایک شدید زخمی شخص کو نکالا

Posted On: 04 APR 2024 12:25PM by PIB Delhi

بھارتی کوسٹ گارڈ اسٹیشن پیپاوا نے 03 اپریل 2024 کو خلیج کھمبت میں ساحل سے 50 کلومیٹر دور پشکر راج نامی ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی سے  37 سال کی عمر کے ایک شدید زخمی مریض کو نکالا۔ اطلاع ملنے پر،تعیناتآئی سی جی انٹرسیپٹر بوٹ سی-409 نےاپنا رخ میری ٹائم ریسکیو سب سنٹر، پیپاواکی سمت موڑ دیا تھا۔

انٹرسیپٹر بوٹ نے جائے واقعہ پر پہنچ کرآئی ایف بی سے رابطہ قائم کیا اورایسا بتایا گیا کہ ماہی گیر کے بائیں پاؤں میں فریکچر ہے اور اس کا ٹخنہ الگ ہو گیا تھا۔انٹرسیپٹر بوٹ کے ذریعے مریض کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ماہی گیر کا آئی سی جی کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی علاج کیا اور بعد میں اسے مزید طبی بندوبست کے لیے مستحکم حالت میں سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(2)F5ZL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3B0UE.jpg

 

***********

 

ش ح ۔  ش م  - م ش

U. No.6444


(Release ID: 2017132) Visitor Counter : 83