یو پی ایس سی

یونین پبلک سروس کمیشن نے 3 ستمبر 2023 کو منعقدہ 2023 نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور نیول اکیڈمی امتحان (II) کے حتمی نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 03 APR 2024 12:02PM by PIB Delhi

3 ستمبر 2023 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج اور سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ بعد میں لئے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر اہل  699 امیدواروں کی میرٹ کے لحاظ سے فہرست درج ذیل ہے۔یہ امتحان  152ویں کورس کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے ونگز اور 114ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کے لیے نیول اکیڈمی میں داخلہ سے متعلق ہے۔ مندرجہ بالا کورسز کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے، برائے مہربانی وزارت دفاع کی ویب سائٹس

www.joinindianarmy.nic.in www.joinindiannavy.gov.in اور         www.careerindianairforce.cdac.in پر جائیں۔

2. ان فہرستوں کی تیاری میں طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

3 .مذکورہ بالا تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہےجوان کے ذریعہ براہ راست ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکروٹنگ ، ایڈجوٹینٹ جنرل برانچ، مربوط ہیڈکوارٹر، وزارت دفاع(آرمی) ویسٹ بلاک نمبر III، ونگ-I، آر کے پورم، نئی دہلی -110066کوتاریخ پیدائش،تعلیمی قابلیت وغیرہ کی حمایت میں مطلوبہ سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے متعلق ہیں جہاں یہ پہلے سے نہیں کیا گیا ہے، اور نہ ہی یو پی ایس سی کو۔

4. اگر پتے میں کوئی تبدیلی ہوتی ہےتو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اوپر دیے گئے پتے پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹر کو مطلع کریں۔

5. نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ //www.upsc.gov.inپر بھی دستیاب ہے۔ امیدواروں کے نمبر حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

6. مزید معلومات کے لیے، امیدوار کمیشن کے گیٹ ’سی‘کے قریب فیسیلیٹیشن کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر23385271-011/23381125-011/230985543-011پر صبح 10:00 بجے سے 17:00 بجے کے کسی بھی کام کے دن کے اوقات درمیان رابطہ کر سکتے ہیں۔ ۔ اس کے علاوہ،ایس ایس بی/انٹرویو سے متعلق معاملے کے لیے، امیدوار ٹیلی فون نمبر26175473-011 یا joinindianarmy.nic.in پر پہلے انتخاب کے طور پر آرمی کے لیے ،23010097-011 یا ای میل: Officer-navy[at]nic[dot]in پرپہلی پسند کے طور پر نیوی/ نیول اکیڈمی کے لیے joinindiannavy.gov.in، اور23010231-011، ایکسٹینشن.7645/7646/7610 یا   www.careerindianairforce.cdac.in پہلی پسند کے طور پر ایئر فورس کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

لنک دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

ش ح ۔  ع ح  - م ش

U. No.6427



(Release ID: 2017032) Visitor Counter : 53