وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دستاویزی فلم بازار میں داخلے کی حتمی تاریخ 10 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے

Posted On: 01 APR 2024 12:53PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت  نے اولین دستاویزی فلم بازار ، جس کا اہتمام 18ویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کے شانہ بہ شانہ کیا جا رہا ہے، کے لیے پروجیکٹوں کے داخلوں کی حتمی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ حتمی تاریخ، جو پہلے 31 مارچ 2024 طے کی گئی تھی، کو بڑھا کر اب 10 اپریل 2024 کر دیا گیا ہے تاکہ جغرافیائی طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر فلم سازوں کے لیے اپنے پروجیکٹس داخل کرانے میں آسانی پیدا کی جا سکے ۔

بازار ممبئی میں 16 سے 18 جون 2024 تک منعقد ہوگا۔ دستاویزی فلم بازار کا مقصد اپنی نوعیت کا پہلا جامع پلیٹ فارم بننا ہے جو دستاویزی فلموں، مختصر فلموں اور اینی میشن مواد کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو فلم سازی، پروڈکشن اور تقسیم میں ہنر کی نمائش کرتا ہے۔

دستاویزی فلم بازار کے کلیدی عناصر میں ڈاک کو پروڈکشن  مارکیٹ (ڈوک سی پی ایم)، ڈاک ویونگ روم (ڈاک وی آر) اور ڈاک ورک اِن پروگریس لیب (ڈاک ڈبلیو آئی پی) شامل ہیں جس کے لیے فلم سازوں کو اپنی فلمیں داخل کرانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ڈاک کو پروڈکشن مارکیٹ (سی پی ایم) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے عالمی فلمی برادری کی جانب سے فنی اور مالی تعاون کے حصول کی غرض سے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر فلم سازوں اور ممکنہ پروڈیوسرز یا کو پروڈیوسر کے درمیان شراکت کو آسان بنانے کا ایک شعبہ ہے۔ یہ دستاویزی اور اینیمیشن فلم پروجیکٹس کے لیے تعاون، کو پروڈکشنز اور فنڈنگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

فلم ساز اپنے پروجیکٹس تیار کر نے کے ساتھ ساتھ اور ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں سے مالی مدد اور تعاون کے راستے تلاش کر سکتے ہیں۔ ڈاک کو پروڈکشن سے منتخب کردہ پروجیکٹس کو اوپن پچ سیشن میں اپنے پروجیکٹ کو پیش کرنے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز اور فائننسرزکے ساتھ دوبدو ملاقات کرنے کے لیے ایک کلی طور پر وقف جگہ بھی ملے گی۔ ویونگ روم (وی آر) فلم سازوں کے لیے اپنی دستاویزی فلم، مختصر اور اینی میشن فلم کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایک مخصوص جگہ ہے جہاں صرف رجسٹرڈ مندوبین کو ہی فلموں کے منتخب کردہ انتخاب کو دیکھنے کے لیے رسائی دی جاتی ہے اور یہ پلیٹ فارم دنیا کی فروخت، تقسیم کے شراکت داروں، کو پروڈیوسرز، فنشنگ فنڈز اور فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی خواہاں فلموں کے لیے مثالی پلیٹ فارم ہے۔

ورک-اِن-پروگریس لیب (ڈبلیو آئی پی) ایسی فلموں کے لیے ایک بند دروازہ لیب ہے جو غیر ترمیم شدہ ہیں جہاں منتخب پروجیکٹ کے نمائندوں کو رہنمائی، فیڈ بیک اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ یہ لیب صرف 30 منٹ سے زیادہ کی طوالت والی دستاویزی اور اینی میشن فلموں کے لیے دستیاب ہے۔ واحد معیار یہ ہے کہ جو فلم داخل کرائی جائے وہ اپنے رف کٹ مرحلے میں ہو یا فائنل ایڈٹ سے ٹھیک پہلے کی حالت میں ہو اور فلم کو ان کے پوسٹ پروڈکشن کے عمل جیسے ڈی آئی یا فائنل ساؤنڈ ڈیزائن کے ساتھ شروع نہیں ہونا چاہیے۔

اس پہل قدمی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری (فلمز) اور این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پریتھول کمار نے کہا کہ، ’’ دستاویزی فلم بازار کا بنیادی مقصد ایسے مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر حقیقی اور زبردست کہانیوں کی نمائش کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم فلم سازوں کو موجودہ رجحانات، مارکیٹ کے تقاضوں، تقسیم کی حکمت عملیوں اور سامعین کی ترجیحات کے بارے میں قیمتی بصیرت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ دستاویزی فلم بازار منتخب پروجیکٹس کو صنعتی ماہرین اور تجربہ کار فلم سازوں سے قیمتی آراء، بصیرت اور تجاویز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا، ساتھ ہی انہیں ایسے تعاون کاروں کو تلاش کرنے کا انتہائی ضروری موقع فراہم کرے گا جو ان کی فلمیں خرید سکیں یا پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں ان کی مدد کرسکیں۔ ‘‘

داخلے سے متعلق طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیلات ایم آئی ایف ایف کی ویب سائٹ www.miff.in پر دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/111MFOB.png

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6400


(Release ID: 2016851) Visitor Counter : 59