عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جسٹس ریتو راج اوستھی نے ہندوستان کے لوک پال  کے جوڈیشل رکن کے طور پر حلف لیا


جناب پنکج کمار اور جناب اجے ٹرکی نے لوک پال کے رکن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لیا

Posted On: 27 MAR 2024 4:25PM by PIB Delhi

جسٹس ریتو راج اوستھی نے لوک پال کے جوڈیشل ممبر کے طور پر حلف لیا ۔ ہندوستان کے لوک پال کے چیئرپرسن جسٹس اے ایم کھانولکر نے  انہیں حلف  دلایا۔

جناب پنکج کمار اورجناب اجے ٹرکی نے لوک پال کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب آج نئی دہلی میں واقع ہندوستان  کے لوک پال کے دفتر میں منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WTGI.jpg

نئی تقرریاں دو موجودہ جوڈیشل ممبران جسٹس پی کے موہنتی اور جسٹس ابھیلاشا کماری کے طور پر ہوئیں اور تین ممبران جناب ڈی کے جین، محترمہ ارچنا راماسندرم اور جناب مہندر سنگھ نے 26 مارچ 2024 کو لوک پال میں اپنی مدت پوری کر لی ہے۔

جسٹس ریتو راج اوستھی، جوڈیشل ممبر، لوک پال آف انڈیا کے طور پر شامل ہونے سے پہلے، ہندوستان کے 22ویں لاء کمیشن کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FNX4.jpg

جناب پنکج کمار گجرات کیڈر کے 1986 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ ہندوستان کے لوک پال کے رکن کے طور پر شامل ہونے سے پہلے، وہ گجرات کے چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

جناب اجے ٹرکی مدھیہ پردیش کیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ ہندوستان کے لوک پال کے رکن کے طور پر شامل ہونے سے پہلے، وہ حکومت ہند کے لینڈ ریسورس کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

جناب  پروین کمار سریواستو، سینٹرل ویجیلنس کمشنر اور سی بی آئی اور ای ڈی کے دیگر سینئر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

6353


(Release ID: 2016485) Visitor Counter : 102