کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

چوتھی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اسٹارٹ اپ فورم کا نئی دہلی میں انعقاد


ایس سی او فورم اسٹارٹ اپس میں اختراع اور اشتراک کو مہمیز دے گی

Posted On: 21 MAR 2024 1:38PM by PIB Delhi

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اسٹارٹ اپ فورم کا چوتھا ایڈیشن 19 مارچ 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں ایس سی او رکن ممالک کے مابین اسٹارٹ اپ روابط پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اختراع کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے ، روزگار پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی اور باصلاحیت نوجوانوں کو اختراعی حل نکالنے کے لئے ترغیب دینا اس کے خاص مقاصد ہیں۔

فورم کے پلینری سیشن میں ایس سی او رکن ممالک سے ذاتی طور پر شریک ہونے والون میں ایس سی او اسٹارٹ اپس کا وفد، رکن ممالک کی اسٹارٹ اپس سے متعلقہ نوڈل ایجنسیوں کے افراد اعلیٰ سرکاری افسران اور سفارتکار شامل ہیں۔ صنعتوں اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اپنے کلیدی خطبے میں قوم کی ترقی میں اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے رول پر روشنی ڈالی۔ جوائنٹ سکریٹری(ڈی پی آئی آئی ٹی) جناب سنجیو نے وفد کو ہندوستان کے اسٹارٹ اپ کے سفر کے بارے میں بنایا اور اسٹارٹ اپس کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت ہند کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔

ایس سی او پویلین میں نمائش کا موقع دیا گیا تھا جہاں پندرہ سےزیادہ ایس سی او اسٹارٹ اپس نے اپنی مصنوعات اور خدمات کو پیش کیا۔ مندوبین نے اسٹارٹ اپس انڈیا کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ورکشاپ کے دوران بات چیت کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکا کو سیڈ فنڈ کے قیام میں مطلوبہ اسٹریٹجک پلاننگ اور عملدرآمد سے متعلق پہلوؤں پر تفصیل سے سمجھنے کا موقع ملا۔

تمام رکن ممالک نے سولہ ستمبر 2022 کو سمرقند، ازبیکستان میں ایس سی او سربراہان مملکت کانفرنس میں اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ اسٹارٹ اپس اور اختراع کے لئے ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ ہندوستان نے 2020 میں ایس سی او رکن ممالک کے مابین تعاون کا ایک نیا ستون قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ 2023 میں ڈی پی آئی آئی ٹی کی سربراہی میں کئی میٹنگیں ہوئیں اور رکن ممالک نے ایس ڈبلیو جی کے ضوابط کو منظوری دینے اور اختیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کی ایس سی او کے اندر مستقل سربراہی ہندوستانی کو کرنا ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس طرح کے پروگراموں کی سربراہی کرتے ہوئے ہندوستان کو اختراعی اقدامات کی حوصلہ افزائی ، تمام ایکو سسٹم کو یکجا کرنے اور دیگر ایس سی رکن ممالک کو اسی طرح کے پروگراموں کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا موقع ملا۔

اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے ، ہندوستان نومبر 2024 میں ایس ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ اور جنوری 2025 میں ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم کی پانچویں میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔

اس سے پہلے اسٹارٹ اپ انڈیا نے ایس سی او رکن ممالک کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں:۔

1۔ ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم نمبر ایک: 2020 میں ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم نے ایس سی او رکن ممالک کے مابین اسٹارٹ اپس کے لئے کثیر جہتی تعاون اور سرگرمیوں کی بنیاد رکھی۔

2۔ دوسری ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم: یہ دو روزہ فورم 2021 میں ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی تھی۔ اس فورم میں ایس سی او اسٹارٹ اپ ہب کا آغاز کیا گیا تھا جو ایس سی او اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کا مرکزی رابطہ فراہم کرتا ہے۔

3۔ فوکسڈ مینٹورشپ پروگرام:تین مہینے تک چلنے والی ورچوئل مینٹور شپ سیریز ’’اسٹارٹنگ اپ‘‘ کا 2022 میں انعقاد کیا گیا۔ اسٹارٹ اپس کو مجموعی طور پر سوگھنٹے سے زیادہ کی ممبر شپ فراہم کی گئی۔

4۔ ایس سی او اسٹارٹ اپ فورم نمبر تین: ڈی پی آئی آئی ٹی نے 2023 میں پہلی مرتبہ ایس سی او رکن ممالک کے لئے فزیکل اسٹارٹ اپ فورم کا انعقاد کیا۔ مندوبین نے ایک ورکشاپ میں حصہ لیا اور اس کے بعد آئی آئی ٹی دہلی میں انکیوبیٹر وزٹ کی گئی۔

5۔ ایس ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ: اسٹارٹ اپس اور اختراع (ایس ڈبلیو جی) سے متعلق ایس سی او خصوصی ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ جس کی مستقل سربراہی ہندوستان کو حاصل ہے۔ 2023 میں منعقد ہوئی۔ نو ایس سی او رکن ممالک سے 25 نمائندوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا اور اپنے اپنے اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا اور زراعت اور مویشی پروری کے شعبوں میں اشتراک وتعاون کے موضوع کا احاطہ کیا گیا۔

********

U.No:6288

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2015916) Visitor Counter : 107