جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
معیشت میں ہائیڈروجن اور ایندھن خلیوں کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کےقائمہ کمیٹی کے 41 ویں اجلاس میں گرین ہائیڈروجن کو فروغ دینے کے لیے کاروباری طریقوں، ضوابط اور بنیادی ڈھانچے پر زور دیا گیا
یورپی ہائیڈروجن ویک کے دوران 42ویں آئی پی ایچ ای قائمہ کمیٹی کی میزبانی کے فرائض یورپی کمیشن انجام دیگا
Posted On:
21 MAR 2024 10:53AM by PIB Delhi
معیشت میں ہائیڈروجن اور ایندھن کے خلیوں کے لیے بین الاقوامی شراکت داری (آئی پی ایچ ای) کی 41ویں قائمہ کمیٹی کی میٹنگ ، جس کی میزبانی 18سے 22 مارچ، 2024 کے دوران نئی دہلی میں بھارت کی طرف سے کی جا رہی ہے، نے 20 مارچ 2024کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں اپنی رسمی کارروائی کو جاری رکھا۔
آسٹریا، چلی، فرانس، یورپی کمیشن، جاپان، جرمنی، نیدرلینڈز، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، سنگاپور اور جنوبی کوریا سمیت شریک ممالک کے آئی پی ایچ ای کے مندوبین نے اپنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے آر اینڈڈی، اہم پالیسی پیش رفت اور اقدامات کے بارے میں متعلقہ ملکوں کی طرف سے اپ ڈیٹس پیش کیں۔ ہائیڈروجن پر مندوبین نے ہائیڈروجن کی پیداوار، اسٹوریج اور نقل و حمل سے متعلق تحقیق اور ترقی کے اقدامات؛ مانگ کی تخلیق، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پیمانے پر مانگ اور رسد، اور افرادی قوت کی اعلیٰ ہنر مندی کی حیثیت سے قومی کلین ہائیڈروجن حکمت عملیوں کا ذکر کیا۔
کمیٹی نے ہائیڈروجن کی نقل و حمل، پیداوار اور ذخیرہ کرنے کے کاروباری ماڈلز، ایک مضبوط ہائیڈروجن معیشت بنانے کے لیے مالیات، پالیسی، ضوابط اور پائیدار تجارتی اور اقتصادی ماڈل کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور شراکت کے امکانات پر غورو خوض کیا۔
مندوبین نے ریگولیٹری فریم ورک، اخراج کی بچت کا پتہ لگانے کے طریقہ کار، مخصوص ہائیڈروجن انفراسٹرکچر اور مارکیٹس، ہائیڈروجن بینکوں اور درآمدی برآمدی راہداریوں پر بھی غور کیا۔ اس بات چیت میں عوامی بیداری، کاروبار کرنے میں آسانی اور اعلیٰ کارکردگی اور کم لاگت کے طریقوں کو بھی شامل کیا گیا۔
کمیٹی نے 40ویں قائمہ کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ آئی پی ایچ ای کی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور یہ تجویز کیا گیا کہ عالمی جنوب کے ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کی وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر رکنیت کو فروغ دیا جائے۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یورپی کمیشن اس سال نومبر میں طے شدہ یورپی ہائیڈروجن ویک کے دوران 42ویں قائمہ کمیٹی کی میزبانی کرے گا۔
کمیٹی کے چیئرمین نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر معیشت کے تمام ممکنہ شعبوں میں گرین ہائیڈروجن کو اپنانے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:
- معیشت میں ہائیڈروجن اور ایندھن کےخلیوں کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کی 41 ویں اسٹیئرنگ کمیٹی نے گرین ہائیڈروجن اور اس سے کشید کی جانےو الی دیگر چیزوں پر غور کیا
- معیشت میں ہائیڈروجن اور ایندھن خلیوں کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کی 41ویں قائمہ کمیٹی کی پانچ روزہ میٹنگ نئی دہلی میں شروع ہو گئی ہے
Following the second day of the formal proceedings, a cultural evening was hosted for the IPHE delegates.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م۔ع ن
(U: 6285)
(Release ID: 2015885)
Visitor Counter : 100