ریلوے کی وزارت

ہولی کے اس تہوار کے موسم کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے مسافروں کے لیے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کی خاطر اب تک 540 خدمات کو نوٹیفائی کیا ہے


بڑے اسٹیشنوں پر ہجوم کے انتظام کو ترجیح دی جا رہی ہے

ان ٹرینوں کا منصوبہ ملک بھر کے اہم مقامات کو ریلوے روٹس سے جوڑنا ہے

گزشتہ سال کے مقابلے اس تہوار کے موسم میں 219 مزید ٹرین خدمات شامل کی گئی ہیں

Posted On: 21 MAR 2024 11:49AM by PIB Delhi

ہولی کے جاری  اس تہوار کے موسم میں، ریل مسافروں کی سہولت اور مسافروں کی اضافی بھیڑ کوکم کرنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے 540 ٹرین خدمات چلا رہی ہے۔

دہلی-پٹنہ، دہلی- بھاگلپور، دہلی- مظفر پور، دہلی- سہرسہ، گورکھپور- ممبئی، کولکتہ- پوری، گوہاٹی- رانچی، نئی دہلی- سری ماتا ویشنو دیوی، کٹرا، جے پور- باندرہ ٹرمینس، پونے- دانا پور، درگ- پٹنہ، برونی- سورت وغیرہ جیسے ریلوے روٹوں پر ملک بھر میں اہم مقامات کو جوڑنے کے لیے ٹرینیں چلانے منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نمبرشمار

ریلوے

نوٹیفائڈ خدمات

1

سی آر

88

2

ای سی آر

79

3

ای آر

17

4

ای سی او آر

12

5

این سی آر

16

6

این ای آر

39

7

این ایف آر

14

8

این آر

93

9

این ڈبلیو آر

25

10

ایس سی آر

19

11

ایس ای آر

34

12

ایس ی سی آر

4

13

ایس آر

19

14

ایس ڈبلیو آر

6

15

ڈبلیو سی آر

13

16

ڈبلیو  آر

62

 

میزان

540

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے عملے کی نگرانی میں ٹرمینس اسٹیشنوں پر قطار بنا کر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو غیر محفوظ کوچوں میں مسافروں کے منظم طریقے سے داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اسٹیشنوں پر اضافی آر پی ایف اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹرینوں کو بلارکاوٹ چلانے کو یقینی بنانے کے لیے افسران کو بڑے اسٹیشنوں پر ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ ٹرین سروس میں کسی بھی رکاوٹ  سے نمٹنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملے کو مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم نمبروں کے ساتھ ٹرینوں کی آمد/روانگی کے بار بار اور بروقت اعلان کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

************

ش ح۔ ع ح۔ف ر

 (U: 6287)



(Release ID: 2015870) Visitor Counter : 67