الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت كی طرف سے کل یونیورسل ایکسیپٹنس ڈے كے موقع پر ملک بھر میں ڈیجیٹل شمولیت کے لیے بھاشا نیٹ پورٹل کی رو نمائی کی جائے گی

Posted On: 20 MAR 2024 3:26PM by PIB Delhi

نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا کو قومی راجدھانی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں 21 مارچ 2024 کو یونیورسل ایکسیپٹنس (یو اے) ڈے کے موقع پر بھاشا نیٹ پورٹل کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔

 یہ نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  کے درمیان منعقد ہونے والا دوسرا ایونٹ ہو گا، جس میں یو اے کو فروغ دینے اور ملک بھر میں ڈیجیٹل شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے مشترکہ عزم پر زور دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ کارپوریشن برائے تفویض کردہ نام اور نمبر (آئی سی اے این این) اور انٹرنیٹ گورننس ڈویژن، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت كی طرف سے فعال طور پر یو اے ڈے کے ساتھ تعاون کی جا رہی ہے۔

تقریب کا مركزی خیالبھاشا نیٹ: عالمگیر قبولیت کے رُخ پر تحریک، ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انفرادی لوگ، زبان یا رسم الخط سے قطع نظر، ڈیجیٹل دنیا میں مکمل طور پر حصہ لے سکتے ہیں نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا کی لگن کو اجاگر کرتا ہے۔

یو اے ڈے کے ذریعے، نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کرنا اور آج کے ڈیجیٹل منظر نامے میں یو اے کی تیاری کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

ایونٹ میں اہم خطابات، مكلسی مباحثے اور تکنیکی ورکشاپس سمیت پرکشش سیشنز ہوں گے، جن کی قیادت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مقررین کریں گے۔ یہ بات چیت یو اے کی اہمیت اور اس كی وسیع پیمانے پر قبولیت  کے رُخ پر درکار اقدامات پر مرکوز ہوگی۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں  سکریٹری جناب ایس کرشنن  مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے اور ڈیجیٹل شمولیت کے اقدامات کے لیے حکومت کی حمایت پر مزید زور دیں گے۔

وزارت كے جوائنٹ سکریٹری جناب سشیل پال بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کی موجودگی ڈیجیٹل شمولیت اور عالمگیر قبولیت (یو اے) کو فروغ دینے والے اقدامات کے لیے حکومت کی غیر متزلزل معاونت اور لگن کو واضح کرتی ہے۔

ڈاکٹر دیویش تیاگی، نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا کے سی ای او نے اس تقریب کے بارے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا كہ "عالمی قبولیت ڈیجیٹل شمولیت کی طرف ہمارے سفر میں ایک اہم پہلو ہے۔ یو اے ڈے کے ذریعے ہم لسانی تقسیم کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل دائرے میں ہر آواز کو سننے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کو تقویت دے رہے ہیں۔"

ایونٹ اور شرکت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جائیں: https://uaday.in/

نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا کے بارے میں:

19 جون 2003 کو قائم کردہ نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت یہ ایک غیر منافع بخش(سیکشن 8) کمپنی ہے اور اسے ہندوستان میں انٹرنیٹ کی رسائی اور اسے اپنانے کا داءرہ وسیع كرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ كام انٹرنیٹ ایکو سسٹم کو عوام کے ذریعہ منظم اور استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے مختلف پہلوؤں کو سہولت فراہم کر کے كرنا ہے۔ نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا کے تحت آنے والی چاروں خدمات آئی ایكس پیز ترتیب دے رہی ہیں۔

******

ش ح۔ع س۔ک ا

U.No:6263



(Release ID: 2015765) Visitor Counter : 39