وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت نے فلم سرٹیفکیشن کےعمل کوجامع طورپربہتر بنانے کے لیے سنیماٹوگراف (سرٹیفکیشن) ضابطہ 2024 کونوٹیفائی کیا


فلم انڈسٹری کے لیےبہتر شفافیت،کارکردگی اورکاروبارکرنے میں آسانی کے لیے آن لائن سرٹیفیکیشن کےعمل کواپنانا

شفافیت کوبڑھانےاورتمام صوابدید کوختم کرنے کے لیےفلموں کی ترجیحی اسکریننگ کا نظام

فلم سرٹیفکیشن کی پروسیسنگ کے لیے وقت کے حد میں کمی اورتمام لین دین کے وقت کوختم کرنے کے لیےمکمل ڈیجیٹل عمل کواپنانا

معذورافراد کے لیے فلم دیکھنے کو شمولیاتی بنانے کے لیے سرٹیفکیشن کے لیے ایکسس بلٹی  سہولتوں کا التزام

سی بی ایف سی بورڈ اور سی بی ایف سی کے مشاوری پینلز میں خواتین کی بڑی نمائندگی

Posted On: 15 MAR 2024 4:28PM by PIB Delhi

سنیماٹوگراف(ترمیمی)ایکٹ2023کے ضمن میں اطلاعات ونشریات کی وزارت،حکومت ہند نے سنیماٹوگراف(سرٹیفکیشن) ضابطہ، 1983کی جگہ نیماٹوگراف(سرٹیفکیشن)ضابطہ2024 کو نوٹیفائی کیا ہے۔عوامی نمائش کے لیے فلموں کے سرٹیفکیشن کے پورے عمل کو بہتری اورہم عصر بنانے کے لیےانہیں جامع طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

 پس منظر:

ہندوستانی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی اورسب سے زیادہ گلوبلائزڈ صنعتوں میں سے ایک ہے،جو ہر سال 40سے زیادہ زبانوں میں 3,000 سے زیادہ فلمیں تیار کرتی ہے۔

عزت مآب وزیراعظم نے تصور کیا ہے کہ ہندوستان درحقیقت ما لا مال وراثت  اور ثقافتی تنوع کے ساتھ دنیا کا کنٹنٹ ہب بننے کا وسیع صلاحیت رکھتا ہے، جو  ہندوستان کی طاقت۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستانی سنیما کو ہندوستان کی سافٹ پاور ، ہندوستانی ثقافت،سماج اور اقدار کو عالمی سطح پر بڑھاوا دینے میں ایک اہم معاونت کار تسلیم کیا ہے۔ شفافیت، کاروبار کرنے میں آسانی  اور رازداری کے خطرے تحفظ کے ساتھ ہندوستانی فلم انڈسٹری کو بااختیار بنانے، ہندوستان میں مواد تعمیراتی ایکو سسٹم  کی ترقی میں کافی مدد کرے گا اور کام کرنے والے تمام فنکاروں  اور کاریگروں کے مفادات کے تحفظ میں بھی مدد کے گا۔ اس نقطہ نظر سے سنیماٹوگراف  ایکٹ کی تاریخی ترمیم 40 برسوں کے بعد 2023 میں کی گئی تھی اور اب اسے جامع طور سے بہتر بنائے گئے  سنیماٹو گراف (سرٹیفکیشن) ضابطہ 2024 کے ساتھ  پوری طرح سے طاقتور بنایا گیا ہے۔

سنیماٹوگراف (سرٹیفکیشن) کاضابطہ، 2024:

ان نئے ضابطوں کا مقصد فلمی شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی  اور پیش رفت کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے ڈیجیٹل عہد کے لیے فلم سرٹیفکیشن عمل کو منظم اور جدید بنانا ہے۔ وزارت اور سی بی ایف سی  نے فلم سازوں، سنیما مالکوں، معذوروں کے حقوق سے متعلق اداروں، غیر سرکاری اداروں، فلم صنعت اِکائیوں، عام لوگوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع پیمانے پر صلاح و مشورہ کیا ہے،تاکہ ایک بہتر اور شمولیاتی نظریے کو یقینی بنایا جاسکے۔ جسے ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نے اپنے لفظوں‘‘سب کا ساتھ، سب وِکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس’’ میں اکثر دوہرایا ہے۔

سنیماٹوگراف (سرٹیفکیشن)ضابطہ، 2024 اصلاحات کے اہم پہلوؤں میں یہ پہلو شامل:

  • آن لائن سرٹیفکیشن کے عمل کو اپنانے کے ساتھ مکمل طور پرہم آہنگ کرنے کے لیے قواعد کی جامع نظر ثانی کی گئی ہے، جو فلم انڈسٹری کے لیے بہتر شفافیت، کارکردگی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنائے گا۔
  • فلم سرٹیفکیشن کی پروسیسنگ کے عمل کے لیے وقت کے حد میں کمی اور تمام لین دین کے وقت کو ختم کرنے کے لیے مکمل ڈیجیٹل عمل کو اپنانا۔
  • وقت وقت پر اس سلسلے میں جاری اصول و ضوابط کے مطابق فلموں/فیچر فلموں میں سرٹیفکیشن کے لیے قابل رسائی خصوصیات ہونی چاہئے،تاکہ اس میں معذور افراد کو بھی شامل کیا جا سکے۔
  • عمر کی بنیاد پرسرٹیفکیشن:موجودہ یو اے زمرے کو تین عمر کی بنیاد پرزمروں میں ذیلی تقسیم کر کے سرٹیفکیشن کی عمر پر مبنی زمروں کو شروع کیا جارہا ہے، یعنی بارہ سال کی بجائے سات سال (یو اے7+)،تیرہ سال (یو اے13+)،اور سولہ سال (یو اے 16+) عمر پر مبنی یہ نشانات صرف سفارشی ہوں گے،جس کا مقصد والدین یا سرپرستوں کے لیے اس بات پر غور کرنا ہے کہ آیا ان کے بچوں کو ایسی فلم دیکھنی چاہیے۔یو اے مارکر کے ساتھ عمر کی بنیاد پر سرٹیفکیشن کا نظام لاگو کیا جائے گا،تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نوجوان ناظرین عمر کے لحاظ سے مناسب مواد سے روشناس ہوں۔ یہ آزادی اظہار اورصارفین کی پسند کے اصولوں کے ساتھ بچوں جیسے حساس ناظرین کی  حفاظت کی ضرورت کو متوازن کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
  • سی بی ایف سی بورڈاور سی بی ایف سی کے مشاورتی پینل میں خواتین کی زیادہ نمائندگی،جہاں یہ شرط ہے کہ بورڈ میں ایک تہائی ممبر خواتین ہوں گی اور ترجیحاً نصف خواتین ہوں گی۔
  • شفافیت کو بڑھانے اورتمام صوابدید کو ختم کرنے کے لیے فلموں کی ترجیحی اسکریننگ کا نظام۔  ماقبل عہد بندی کے سبب   کبھی کبھی فلم سازوں کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کی فلم جلد ریلیز کردی جائے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے  کاروبار کرنے میں آسانی کے تحت  تصدیق کے لیے فلم کی اسکریننگ میں تیزی لانے کی غرض سے ترجیحی اسکریننگ کا التزام کیا جارہا ہے۔
  • سرٹیفکیٹس کی دائمی درستگی:سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی)کے سرٹیفکیٹس کی دائمی موزونیت کے لیے صرف 10 سالوں کے لیے سرٹیفکیٹ کی میعاد پر پابندی کو ہٹانا۔
  • ٹیلی ویژن کے لیے فلم کے زمرے میں تبدیلی: ٹیلی ویژن نشریات کے لیے ترمیم شدہ فلم کی دوبارہ تصدیق،کیونکہ صرف غیرمحدود عوامی نمائش کے زمرے کی فلمیں ٹیلی ویژن پر دکھائی جا سکتی ہیں۔

اصولی قوانین کو حکومت نے سب سے پہلے 1983 میں نوٹیفائی کیا تھااوروقتاً فوقتاً ان میں ترمیم کی جاتی رہی ہے۔ تاہم، گزشتہ 40 سالوں سے فلمی ٹیکنالوجی،سامعین کی آبادی،مواد کی تقسیم کے طریقوں میں نمایاں ترقی کو تسلیم کرتے ہوئے،ہماری فلم انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی ضرورت کو بہترطور پرپورا کرنے کے لیے بنیادی تبدیلیوں کے ساتھ نئے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

حکومت نے فلم سرٹیفکیشن سےمتعلق ایشوز کو وسیع طورپرحل کرنے کے لیے تقریباًً 40 سال کی مدت کے بعد پچھلے سال سنیما ٹوگراف  ایکٹ 1952 میں ترمیم کیا تھا۔ نئے سنیماٹوگراف (سرٹیفکیشن) ایکٹ 2024 کو نوٹیفائی کرنا سرٹیفکیشن  عمل کو آسان، زیادہ عصری اوربہترین عالمی طریقوں کے مطابق بنانا ہے۔

یہ تمام  ضابطے ہندوستانی سنیما کے مسلسل فروغ اور کامیابی کی حمایت  کرتے ہوئے زیادہ کارگر ، شفاف اور شمولیاتی فلم سرٹیفکیشن عمل کو بڑھاوا دیں گے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

 (U: 6157)



(Release ID: 2015055) Visitor Counter : 42