مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر اشونی ویشنو نے محکمہ ڈاک میں کام کرنے والے 2.56 لاکھ گرامین ڈاک سیوکوں کے لیے مالیاتی اپ گریڈیشن اسکیم کی نقاب کشائی کی

Posted On: 15 MAR 2024 3:39PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BJCB.jpg

 

مواصلات، ریلوے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج محکمہ ڈاک میں کام کرنے والے 2.56 لاکھ سے زیادہ گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کی خدمات کے حالات کو بہتر بنانے اور خدمات میں جمود کو دور کرنے کے لیے مالیاتی اپ گریڈیشن اسکیم کی نقاب کشائی کی۔ جی ڈی ایس دیہی علاقوں میں محکمہ ڈاک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہماری قوم کے دور دراز حصے تک ڈاک اور مالیاتی خدمات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

گرامین ڈاک سیوک (مالی اپ گریڈیشن کی گرانٹ) اسکیم، 2024 کی اہم خصوصیات۔

 

 

  • ہر گرامین ڈاک سیوک کو 12، 24 اور 36 سال کی سروس کی تکمیل پر بالترتیب    4,320 روپے ، 5,520 روپے  اور7,200  روپے سالانہ کی تین مالی اپ گریڈیشن ملے گی۔
  •  یہ جی ڈی ایس کو 'وقت سے متعلق تسلسل الاؤنس (ٹی آر سی اے)' کی شکل میں فراہم کردہ معاوضے کے علاوہ ہے۔
  • جی ڈی ایس کی سروس کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم میں، اس اسکیم سے 2.56 لاکھ سے زیادہ جی ڈی ایس کو فائدہ پہنچنے اور ان کی سروس میں جمود کے دور ہونے کی امید ہے۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.6153



(Release ID: 2014971) Visitor Counter : 99