وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے گجرات کے احمدآبادمیں106000 کروڑروپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف  کیا


ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کے متعدد اہم سیکشنوں کو ملک کے نام وقف کیا

دس نئی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا

دہیج میں پیٹرونیٹ ایل این جی   کےپیٹروکیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

سال 2024 کے 75دنوں میں گیارہ لاکھ کروڑسے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا یا سنگ بنیادرکھا گیا جبکہ گزشتہ دس سے بارہ دنوں میں سات لاکھ کروڑسے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کی  نقاب کشائی کی گئی ہے

”یہ 10 سال کا کام صرف ایک ٹریلر ہے۔ مجھے بہت طویل سفر طے کرنا ہے’’

‘‘ریلوے کی تبدیلی وکست بھارت کی گارنٹی ہے’’

‘‘ان ریلوے ٹرینوں، پٹریوں اور اسٹیشنوں کی مینوفیکچرنگ میڈ ان انڈیا کا ایک ماحولیاتی نظام تیارکر رہی ہے’’

‘‘ہمارے لیے یہ ترقیاتی منصوبے،  حکومت بنانے کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ ملک کی تعمیر کا مشن ہیں’’

‘‘حکومت کا زور، ہندوستانی ریلوے کو آ تم نر بھر بھارت اور ووکل فارلوکل کا ذریعہ بنانا ہے’’

‘‘ہندوستانی ریلوے جدیدیت کی رفتار سے مسلسل آگے بڑھتا رہے گا۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے’’

Posted On: 12 MAR 2024 10:41AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے احمد آباد میں ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے آپریشن کنٹرول سینٹر میں 1,06,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کوملک کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی اور پیٹرو کیمیکل سمیت متعدد شعبوں پرمشتمل ہیں۔ انہوں نے 10 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم 200 سے زائد مختلف مقامات سے اس تقریب سے منسلک لاکھوں لوگوں سے ہم کلام ہوئے اور کہا کہ  بڑے پیمانے اوربڑی تعداد پرمشتمل آج کی تقریب ریلوے کی تاریخ میں کسی اور پروگرام  سے نہیں مل سکتی۔ انہوں نے آج کی تقریب کے لیے ریلوے کو مبارکباد بھی دی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی وکست بھارت کی تخلیق کے لیے ترقیاتی کاموں میں مسلسل توسیع ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 کے 75 دنوں میں 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ 10سے12 دنوں میں 7 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کی تنظیم وکست بھارت کے مقصد کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جہاں تقریباً 85,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ ریلوے کے لیے وقف کئے گئے ہیں۔ انہوں نے دہیج میں 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پیٹرونیٹ ایل این جی کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس سے ملک میں ہائیڈروجن کی پیداوار اور پولی پروپیلین کی مانگ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ مہاراشٹر اور گجرات میں ایکتا مال کے سنگ بنیاد رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے، پی ایم مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کی کاٹیج انڈسٹری اور دستکاری کو ملک کے کونے کونے تک لے جائے گا، اس طرح ووکل فار لوکل کے لیے حکومت کے مشن کو تقویت ملے گی اور وکست بھارت کی بنیادوں کو مضبوطی ملےگی۔ ہندوستان کی نوجوان آبادی کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ آج کے منصوبوں کاافتتاح ان کے موجودہ وقت کے لیے ہیں اور آج کے سنگ بنیاد ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

 

2014 سے پہلے کے ریلوے بجٹ کے بڑھتے ہوئے نقطہ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے عام بجٹ میں ریلوے بجٹ کو شامل کرنے کے بارے میں بات کی جس سے ریلوے کے اخراجات کو عام بجٹ سے فراہم کرنا ممکن ہوا۔ وقت کی پابندی، صفائی ستھرائی اور عام سہولیات کی کمی کے مسائل کے علاوہ، وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے، شمال مشرق کے 6 دارالحکومتوں میں ریلوے کنکٹوٹی نہیں تھی اور وہاں 10،000 سے زیادہ بغیر پائلٹ کے ریلوے کراسنگ تھے، اور صرف 35 فیصد ریلوے لائنیں  بجلی سے لیس تھیں اور ریلوے ریزرویشن کرپشن اور لمبی قطاروں سے متاثر تھے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ‘‘ہماری حکومت نے ریلوے کو ان ناروا حالات سے نکالنے کے لیے عزم کا مظاہرہ کیا۔ اب ریلوے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے 2014 سے بجٹ میں چھ گنا اضافے جیسے اقدامات کی فہرست دی اور اہل وطن کو یقین دلایا کہ اگلے 5 سالوں میں ریلوے کی تبدیلی ان کے تصور سے بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے مزدی کہا کہ ‘‘یہ 10 سال کا کام صرف ایک ٹریلر ہے۔ مجھے بہت طویل سفر طے کرنا ہے’’۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف زیادہ تر ریاستوں کو وندے بھارت ٹرینیں ملی ہیں بلکہ وندے بھارت ٹرینوں کی صدی پہلے ہی ہٹ ہو چکی ہے۔ وندے بھارت نیٹ ورک ملک کے 250 اضلاع  تک پہنچ رہا ہے۔ لوگوں کی خواہشات کے پیش نظر وندے بھارت کے راستوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔

کسی ملک کو ترقی یافتہ اور اقتصادی طور پر قابل بنانے میں ریلوے کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ‘‘ریلوے کی تبدیلی وکست بھارت کی ضمانت ہے۔’’ انہوں نے ریلوے کے بدلتے ہوئے منظرنامے پر روشنی ڈالی اور تیز رفتاری سے ریلوے ٹریک بچھانے، 1300 سے زائد ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو، وندے بھارت، نمو بھارت اور امرت بھارت جیسی اگلی نسل کی ٹرینوں کو جھنڈی دکھانے اور جدید ریلوے انجنوں  اورکوچ فیکٹریوں کی نقاب کشائی کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گتی شکتی کارگو ٹرمینل پالیسی کے تحت کارگو ٹرمینل کی تعمیر میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ زمین کی لیزنگ پالیسی کو آسان بنایا گیا ہے اور اسے آن لائن کیا گیا ہے جس سے شفافیت آئی ہے۔ انہوں نے گتی شکتی یونیورسٹی کے قیام کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے ریلوے کی جدید کاری سے متعلق اقدامات کو جاری رکھنے اور بغیر پائلٹ کراسنگ اور خودکار سگنلنگ سسٹم کے خاتمے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک 100 فیصد بجلی کاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسٹیشنوں پر شمسی توانائی سے چلنے والے اسٹیشن اور جن اوشدھی کیندر بن رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ان ریلوے ٹرینوں، پٹریوں اور اسٹیشنوں کا مینوفیکچرنگ میڈ ان انڈیا کا ایکو سسٹم تیارکر رہا ہے’’۔ انہوں نے بتایا کہ میڈ ان انڈیا لوکوموٹیوز اور کوچز سری لنکا، موزمبیق، سینیگل، میانمار اور سوڈان جیسے ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈ ان انڈیا سیمی ہائی سپیڈ ٹرینوں کی مانگ اس طرح کے کئی اور کارخانے کھولنے کا باعث بنے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ریلوے کی بحالی، نئی سرمایہ کاری ،روزگار کے نئے مواقع کی ضمانت دیتی ہے۔’’

وزیراعظم نے ان اقدامات کو انتخابات سے جوڑنے والوں کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ترقیاتی منصوبے حکومت بنانے کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ ملک کی تعمیر کا مشن ہیں۔اگلی نسل پچھلی نسل کے مسائل کا سامنا نہیں کرے گی اور یہ مودی کی گارنٹی ہے۔

وزیر اعظم نے مشرقی اور مغربی فریٹ کوریڈور کو گزشتہ 10 سالوں میں ترقی کی مثال کے طور پر پیش کیا۔ مال گاڑی  ٹرینوں کے لیے یہ علیحدہ ٹریک رفتار کو بہتر بناتا ہے اور زراعت، صنعت، برآمدات اور کاروبار کے لیے اہم ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں، یہ مال برداری کوریڈور، جو مشرقی اور مغربی ساحلوں کو ملاتا ہے، تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ آج تقریباً 600 کلومیٹر طویل فریٹ کوریڈور کا افتتاح کیا گیا ہے، اور احمد آباد میں آپریشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے اس راہداری پر مال گاڑی ٹرینوں کی رفتار اب دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوریڈور میں ایک صنعتی کوریڈور تیار کیا جا رہا ہے۔ آج کئی مقامات پر ریلوے گڈز شیڈ، گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل، ڈیجیٹل کنٹرول اسٹیشن، ریلوے ورکشاپ، ریلوے لوکو شیڈ، اور ریلوے ڈپو کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مال بردار نقل و حمل پر بھی بہت مثبت اثر پڑے گا۔

‘‘حکومت کا زور ہندوستانی ریلوے کو آتم نر بھر بھارت اور ووکل فار لوکل کا ذریعہ بنانے پر ہے’’، وزیر اعظم نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے وشوکرما، دستکار مردوں اور خواتین کے اپنی  مدد آپ (سیلف ہیلپ گروپس)گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات ون اسٹیشن ون پروڈکٹ اسکیم کے تحت  اب ریلوے اسٹیشنوں پر فروخت کی جائیں گی،جہاں 1500 اسٹال پہلے ہی کھل چکے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستانی ریلوے، ترقی کے ساتھ ساتھ وراثت کے منتر کو سمجھتے ہوئے علاقائی ثقافت اور عقائد سے متعلق سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔ ‘‘آج، بھارت گورو ٹرینیں رامائن سرکٹ، گرو-کرپا سرکٹ، اور جین یاترا پر چل رہی ہیں جبکہ آستھا اسپیشل ٹرین شری رام کے بھکتوں کو ملک کے کونے کونے سے ایودھیا لے جا رہی ہے’’، پی ایم مودی نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 350 آستھا ٹرینیں پہلے ہی سے چل رہی ہیں،جس میں سوار ہوکر 4.5 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند ایودھیا پہنچ کر رام للا کے درشن کررہے ہیں۔

خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے کہا‘‘ہندوستانی ریلوے جدیدیت کی رفتار سے آگے بڑھتا رہے گا۔ یہ مودی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ترقی کے اس جشن کو جاری رکھنے کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی۔

اس موقع پر گجرات کے گورنر جناب اچاریہ دیوورت، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو  کے علاوہ  دیگر شخصیات موجود تھیں۔

پس منظر

ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، کنیکٹیویٹی اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کو بڑے پیمانے پر فروغ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے احمد آباد میں 1,06,000 کروڑ روپے سے زیادہ  مالیت کے ریلوے اور پیٹرو کیمیکل کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور انہیں  وقف کرنے  کے لئے ڈی ایف سی کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم نے احمد آباد میں ویسٹرن ڈی ایف سی کے آپریشن کنٹرول سینٹر (او سی سی)میں ریلوے ورکشاپس، لوکو شیڈز، پٹ لائنز/کوچنگ ڈپو ،پھلٹن - بارامتی نئی لائن؛ الیکٹرک ٹریکشن سسٹم کی اپ گریڈیشن  کےکام کا سنگ بنیاد رکھا اور مشرقی ڈی ایف سی کے نیو خورجہ سے ساہنیوال (401 آر کلومیٹر) سیکشن اور ویسٹرن ڈی ایف سی کے نیو مکر پورہ سے نیو گھولواد سیکشن (244 آر کلومیٹر) کے درمیان ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے دو نئے سیکشن کوملک کے نام وقف کیا۔

وزیر اعظم نے احمد آباد - ممبئی سنٹرل، سکندرآباد- وشاکھاپٹنم، میسور- ڈاکٹر ایم جی آر سنٹرل (چنئی)، پٹنہ- لکھنؤ، نیو جلپائی گوڑی- پٹنہ، پوری- وشاکھاپٹنم، لکھنؤ- دہرہ دون، کلبرگی -سرایم وسویس وریاٹینل بنگلورو، رانچی- وارانسی، کھجوراہو- دہلی (نظام الدین) کےدرمیان دس نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔

وزیر اعظم نے چار وندے بھارت ٹرینوں کی توسیع کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ احمد آباد-جام نگر وندے بھارت کو دوارکا تک بڑھایا جا رہا ہے، اجمیر-دہلی سرائے روہیلا وندے بھارت کو چندی گڑھ تک بڑھایا جا رہا ہے، گورکھپور-لکھنؤ وندے بھارت کو پریاگ راج تک بڑھایا جا رہا ہے اور ترواننت پورم-کاسرگوڈ وندے بھارت کو منگلورو تک بڑھایا جا رہا ہے اور آسنسول اور ہٹیا اور تروپتی اور کولم اسٹیشنوں کے درمیان دو نئی مسافر ٹرینوں کی شروعات کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے مختلف مقامات - نیو خورجہ جنکشن، ساہنیوال، نیو ریواڑی، نیو کشن گڑھ، نیو گھولواڑ، اور نیو مکر پورہ سے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پر مال بردار ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھائی۔

وزیر اعظم نے ریلوے اسٹیشنوں پر 50 پردھان منتری بھارتیہ جنو شدھی کیندروں کو ملک کے نام وقف کیا۔ یہ جن  اوشدی کیند،ر لوگوں کو سستی اور معیاری جنرک ادویات فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے 51 گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینلز بھی ملک کے نام وقف کئے۔ یہ ٹرمینلز نقل و حمل کے مختلف طریقوں کے درمیان سامان کی بلارکاوٹ نقل و حرکت کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم نے 80 سیکشنوں میں خودکار سگنلنگ کی 1045 آر کلومیٹر ملک کے نام وقف کیا۔ اس جدید کاری  سے ٹرین آپریشنز کی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے 2646 اسٹیشنوں پر ریلوے اسٹیشنوں کی ڈیجیٹل کنٹرولنگ کو بھی ملک  کے نام وقف کیا۔ اس سے ٹرینوں کی آپریشنل کارکردگی اور حفاظت میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم نے 35 ریل کوچ ریستوران ملک کے نام وقف کئے۔ ریل کوچ ریسٹورنٹ کا مقصد مسافروں اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ریلوے کے لیے غیر کرایہ کی آمدنی پیدا کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک بھر میں پھیلے 1500 سے زائد ون سٹیشن ون پروڈکٹ سٹالز ملک کے نام وقف کئے۔ یہ اسٹالز مقامی مصنوعات کو فروغ دیں گے اور مقامی کاریگروں اور کاروبار کے لیے آمدنی کا ذریعہ بنیں گے۔

وزیر اعظم نے 975 مقامات پر شمسی توانائی سے چلنے والے اسٹیشنز/عمارتیں ملک کے نام وقف کیں۔ یہ اقدام ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں تعاون کریں گے اور ریلوے کے کاربن اثرات  کو کم کریں گے۔

وزیر اعظم نے گجرات کے دہیج میں پیٹرونیٹ ایل این جی کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ایتھین اور پروپین ہینڈلنگ کی سہولیات شامل ہیں، اس کی  مالیت 20,600 کروڑ روپے ہے۔ موجودہ ایل این جی ری گیسیفیکیشن ٹرمینل کے قریب پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے نتیجے میں کیپیکس اور پروجیکٹ کی اوپیکس لاگت میں نمایاں بچت ہوگی۔

اس منصوبے کے نفاذ سے عمل درآمد کے مرحلے کے دوران 50,000 افراد کو بالواسطہ اور  بلاواسطہ روزگار کا موقع ملے گا اور اس کے آپریشنل مرحلے کے دوران 20,000 سے زیادہ افراد کو روزگار کا موقع ملے گا جس سے خطے میں بڑے سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے دو ریاستوں میں ایکتا مالز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ گجرات اور مہاراشٹرا میں اس پرخرچ ہوونےوالی رقم تقریباََ 400 کروڑ روپے ہے۔

ایکتا مالز ہندوستانی ہتھ کرگھا، دستکاری، روایتی مصنوعات اور او ڈی او پی مصنوعات کے بھرپور اور متنوع ورثے کا جشن مناتے اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔ ایکتا مال ہندوستان کے اتحاد اور تنوع کی علامت ہیں، ساتھ ہی ہماری روایتی مہارتوں اور شعبوں کی ترقی اورانہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک محرک ہیں۔

نئے الیکٹریفائیڈ سیکشنز کووقف کرنے، پٹریوں کو ڈبل کرنے/ ٹریکس کی ملٹی ٹریکنگ، ریلوے گڈز شیڈز، ورکشاپس، لوکو شیڈز، پٹ لائنز/کوچنگ ڈپو کی ترقی جیسے مختلف منصوبے بھی وزیراعظم نے کئے۔ یہ منصوبے ایک جدید اور مضبوط ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے حکومت کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف رابطے بہتر ہوں گے بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-5948  


(Release ID: 2013680) Visitor Counter : 157